ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

کپل مشرا کا الزام ، کیجریوال نے ستیندر جین سے لئے دو کروڑ روپے ، رشتہ داروں کے نام 50 کروڑ کی ڈیل

کیجریوال کابینہ سے نکالے گئے عام آدمی پارٹی کے ممبر اسمبلی کپل مشرا نے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال پر بڑا الزام لگایا ہے۔

  • Share this:

نئی دہلی : کیجریوال کابینہ سے نکالے گئے عام آدمی پارٹی کے ممبر اسمبلی کپل مشرا نے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال پر بڑا الزام لگایا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ میری آنکھوں کے سامنے ستیندر جین نے کیجریوال کو دو کروڑ روپے دیے۔ علاوہ ازیں ان کا الزام تھا کہ میرے پاس پارٹی کے اندر چل رہے بدعنوانی کے کئی ثبوت ہیں اور میں سبھی دستاویزات اے سی بی اور سی بی آئی کے سپرد کروں گا۔

کپل مشرا نے سوالیہ انداز میں کہا کہ ستیندر جین بتائیں کہ ان کے پاس اتنی بڑی عقم کہاں سے آئی۔ انہوں نے کیجریوال کے کنبہ کے لئے 50 کروڑ کی زمین کا سودا کروایا ہے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ میرے انکشافات سے عام آدمی پارٹی کے کئی بڑے لیڈروں کی بدعنوانی سامنے آئے گی۔

ادھر دوسری طرف عام آدمی پارٹی کے اندر اس پورے اختلاف کو لے کر ہنگامی میٹنگ جاری ہے۔ کیجریوال کے گھر پر جاری پارٹی کی اعلی قیادت میٹنگ میں اگلی حکمت عملی تیار کی جارہی ہے۔ خبر وں کے مطابق کیجریوال کے گھر پر کمار وشواس، سنجے سنگھ، آشوتوش وغیرہ سینئر لیڈران موجود ہیں۔

First published: May 07, 2017 12:28 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading