نئی دہلی : عام آدمی پارٹی کے سابق لیڈر کپل مشرا آج سے بھوک ہڑتال پر بیٹھ گئے ہیں ۔ وہ اپنے گھر کے باہر ہی بھوک ہڑتال کر رہے ہیں ۔ کپل مشرا نے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال سمیت کچھ دیگر لیڈروں پر بدعنوانی کے الزامات لگائے ہیں ۔
کپل مشرا نے سی بی آئی سے تین شکایتیں کی ہیں ،جن میں کیجریوال کے رشتہ دار کا 50 کروڑ کا زمینی سودا ، عام آدمی پارٹی کے رہنماؤں کے غیر ملکی سفر اور اروند كےجريول کی دو کروڑ روپے کی نقد لین دین کا معاملہ شامل تھا ۔ بھوک ہڑتال پر بیٹھنے سے پہلے کپل مشرا کا کہنا ہے کہ جب تک پارٹی رہنماؤں کے غیر ملکی دوروں کی تفصیلات نہیں دی جاتی ہے ، تب تک وہ بھوک ہڑتال نہیں توڑیں گے ۔
عام آدمی پارٹی کے پانچ لیڈروں نے غیر قانونی طور پر بیرون ملک کا سفر کیا ۔ غیرملکی دورے کی معلومات دی جائے ۔ سفر کا پیسہ کہاں سے آیا ، یہ معلومات نہیں دینے تک انشن جاری رہے گا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ کیجریوال کے گھر کے سامنے نہیں ، بلکہ اپنے گھر کے باہر ایک کونے میں انشن کر رہے ہیں ۔ انہیں پتہ ہے کہ کیجریوال کو ان کے مرنے کی فکر نہیں ہے اور انہیں بھی اس کی فکر نہیں ہے ۔ وہ ستیہ گرہ کر رہے ہیں ۔
جان سے مارنے کی دھمکیاس سے پہلے آج صبح کپل مشرا نے کہا تھا کہ انہیں جان سے مارنے کی دھمکی ملی ہے ۔ ایک غیر ملکی نمبر سے ان کے پاس فون آیا تھا ۔ جب انہوں نے فون نہیں اٹھایا ، تو انہیں وہاٹس ایپ کے ذریعے دھمکی دی گئی ۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔