ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

وزیراعظم کو کہنا چاہئے کرناٹک میں"نہ خریدوں گا، نہ خریدنے دوں گا": کپل سبل

کرناٹک اسمبلی میں طاقت آزمائی سے پہلے کانگریس لیڈر کپل سبل نے ایوان کی کارروائی کے لائیو نشریات کے سپریم کورٹ کے فیصلے پر خوشی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کو واضح طور پر کہنا چاہئے کہ "نہ خریدوں گا اور نہ خریدنے دوں گا"۔

  • Share this:
وزیراعظم کو کہنا چاہئے کرناٹک میں
کرناٹک اسمبلی میں طاقت آزمائی سے پہلے کانگریس لیڈر کپل سبل نے ایوان کی کارروائی کے لائیو نشریات کے سپریم کورٹ کے فیصلے پر خوشی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کو واضح طور پر کہنا چاہئے کہ "نہ خریدوں گا اور نہ خریدنے دوں گا"۔

نئی دہلی: کرناٹک اسمبلی میں طاقت آزمائی سے پہلے کانگریس نے ایوان کی کارروائی کے لائیو نشریات کے سپریم کورٹ کے فیصلے پر خوشی کااظہار کیا۔ عدالت کے فیصلے کے بعد کانگریس لیڈر کپل سبل نے کہا کہ وزیراعظم کو واضح طور پر کہنا چاہئے کہ "نہ خریدوں گا اور نہ خریدنے دوں گا"۔


کانگریس پارٹی نے اس بات کو مسترد کردیا کہ اسمبلی کے غیرمستقل اسپیکر کے جی بوپیا کو ہٹانے کی ان کی مانگ کو عدالت کے ذریعہ خارج کیاجانا ان کے لئے بڑا جھٹکا ہے۔


کانگریس کے سینئر لیڈر کپل سبل نے کہاکہ ان کی پارٹی اعتماد کی تجویز پر ووٹنگ کے عمل میں شفافیت چاہتی تھی اور یہ لائیو نشریات سے یقینی ہوجائے گا۔


کپل سبل نے کانگریس ہیڈ کوارٹر میں نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہا کہ بوپیا کے پہلے کے ریکارڈ کو دیکھتے ہوئے ہم نہیں چاہتے تھے کہ وہ پروٹم اسپیکر ہوں، لیکن عدالت نے کہا کہ اگر آپ اسمبلی کے پروٹم اسپیکر کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں تو اس بارے میں فیصلہ کرنے سے قبل دوسرے فریق کو نوٹس دینا ہوگا اور ان کی بات بھی سننی ہوگی۔ ایسے میں سماعت ملتوی کرنی ہوگی۔ اس کے بعد کسی متبادل حل پر غور کیا گیا اور پھر ایوان کی کارروائی کے لائیو نشریات کا حکم ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ہم خوش ہیں کہ تمام عمل شفاف ہوگا، جو جیتے گا وہی سکندر ہے۔

کپل سبل نے آگے کہا کہ وزیراعظم ہمیشہ کہتے ہیں کہ کھاوں گا  اور نہ کھانے دوں گا، لیکن آج ان کو یہ کہنا چاہئے کہ "نہ  خریدوں گا نہ خریدنے دوں گا"۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے پاس 116 ممبران اسمبلی ہیں، اگر توڑے گا تو کون توڑے گا، اس میں کوئی شک نہیں ہے۔ کیسے توڑے گا اس میں کوئی شک نہیں ہے، اسی کو دیکھتے ہوئے شفافیت چاہتے تھے۔

 

 
First published: May 19, 2018 03:52 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading