ہوم » نیوز » No Category

دادری سانحہ :کپل سبل نے بھی اخلاق کے قتل کو ایک سازش قرار دیا

میرٹھ : سابق مرکزی وزیر قانون اور کانگریس کی سینئر لیڈر کپل سبل نے ہفتہ کو دادری میں گائے کے گوشت کی افواہ پر اخلاق کے قتل کو ایک سازش قرار دیا ۔

  • News18
  • Last Updated: Oct 10, 2015 10:18 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
دادری سانحہ :کپل سبل نے بھی اخلاق کے قتل کو ایک سازش قرار دیا
میرٹھ : سابق مرکزی وزیر قانون اور کانگریس کی سینئر لیڈر کپل سبل نے ہفتہ کو دادری میں گائے کے گوشت کی افواہ پر اخلاق کے قتل کو ایک سازش قرار دیا ۔

میرٹھ : سابق مرکزی وزیر قانون اور کانگریس کی سینئر لیڈر کپل سبل نے ہفتہ کو دادری میں گائے کے گوشت کی افواہ پر اخلاق کے قتل کو ایک سازش قرار دیا ۔ کپل سبل نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دادری قتل کے پیچھے ایک سازش ہے۔ انہوں نے اس معاملے پر وزیر اعظم کی خاموشی پر بھی سوال اٹھایا۔ اس سے پہلے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے کہا کہ ہر واقعہ پر حکومت کے سربراہ کے تبصرے کی ضرورت نہیں ہوتی ۔


خیال رہے کہ صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی نے دادری سانحہ پر لوگوں سے رواداری برقرار رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ تہذیب کے اصل اقدار کو ختم نہیں ہونے دیا جا سکتا ہے۔ صدرجمہوریہ کے اس تبصرے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے مودی نے بھی بہار میں ایک انتخابی ریلی میں کہا کہ لوگوں کو صدر جمہوریہ کی نصیحت پر عمل کرنا چاہئے۔

First published: Oct 10, 2015 10:17 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading