اعلیٰ ذات کے پسماندہ طبقات کو 10 فیصد ی ریزرویشن دیئے جانے کے معاملے پرراجیہ سبھا میں بحث کے دوران سابق مرکزی وزیرکپل سبل کا نشانہ مرکزی وزیرقانون روی شنکرپرساد رہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا پہلی بارہوا ہے جب ریزرویشن کے موضوع پربحث ہورہی ہواورذکربیت الخلا (ٹوائلیٹ) اورکرنسی لون کا ہو۔
واضح رہے کہ کپل سبل سے قبل روی شنکرپرساد ہی بحث کے دوران اپنی بات رکھ رہے تھے۔ انہوں نے اس دوران یہ بھی کہا کہ خواتین کا خصوصی خیال رکھتے ہوئے نریندرمودی حکومت نے 9 کروڑ بیت الخلا بنائے ہیں۔
آٹھ لاکھ کمانے والا غریب کیسے؟کپل سبل نے کہا کہ حکومت نے بغیراعداد وشمارجمع کئے کیسے 8 لاکھ روپئے کا دائرہ بنا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2.50 لاکھ روپئے سے زیادہ سالانہ کمائی کرنے والا انکم ٹیکس دیتا ہے توآٹھ لاکھ روپئے کی کمائی کرنے والا اقتصادی طورپرپسماندہ کیسے ہے؟ انہوں نے ایک بارپھرروی شنکرپرساد کونشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پہلےاندرا ساہنی جیسے وکیلوں نے قانون کونظراندازنہیں کیا، لیکن میں حیران ہوں کہ جو وکیل اب وزیربن رہے ہیں وہ قانون کو نظراندازکرنے کا راستہ تلاش کرتے ہیں۔
ہاردک پٹیل کوجیل کیوں؟کپل سبل نے اپنی بحث کے دوران یہ بھی کہا کہ آج یہ ریزرویشن دینے کے لئے تیارہیں، لیکن جب اسی ریزرویشن کا مطالبہ ہاردک پٹیل نے کیا تھا تواس پرملک سے غداری کا چارج لگا دیا تھا۔ واضح رہے کہ گجرات کے نوجوان پاٹیدار لیڈر ہاردک پٹیل نے ریزرویشن کے لئے تحریک چلائی تھی، جس کے بعد اس پرمختلف دفعات کے تحت مقدمات درج کئے گئے تھے۔
نوٹ بندی نہ بن جائےکپل سبل نے کہا کہ دیہی خاندانوں کی اوسط ماہانہ کمائی 22405 روپئے ہے۔ پھرگاوں میں کیا سب لوگ اس ریزرویشن کے دائرے میں ہوں گے۔ ریزرویشن صرف 10 فیصدی ہے۔ یہ نوٹ بندی کی طرح ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کمل کا حملہ، ایک اورجملہ۔ گاوں میں 86 فیصد لوگ اس دائرے میں آجائیں گے۔ نوکری نہیں ہے، لیکن آپ ریزرویشن دے رہے ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔