ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

Kargil Vijay Diwas 2021: صدر جمہوریہ نہیں پہنچ سکے دراس ، وزیر اعظم نے کارگل شہیدوں کو پیش کیا خراج عقیدت

Kargil Vijay Diwas 2021: پورا ملک آج کارگل وجئے دیوس منا رہا ہے ۔ آج ہی کے دن 22 سال پہلے یعنی 26 جولائی کو ہندوستانی فوج نے پاکستان کی فوج کو کارگل کی چوٹیوں سے کھدیڑ دیا تھا ۔ ملک کیلئے جان قربان کرنے والے شہید فوجیوں کے اعزاز میں آج کئی پروگرام منعقد کئے جارہے ہیں ۔

  • Share this:
Kargil Vijay Diwas 2021: صدر جمہوریہ نہیں پہنچ سکے دراس ، وزیر اعظم نے کارگل شہیدوں کو پیش کیا خراج عقیدت
Kargil Vijay Diwas 2021: صدر جمہوریہ نہیں پہنچ سکے دراس ، وزیر اعظم نے کارگل شہیدوں کو پیش کیا خراج عقیدت

نئی دہلی : پورا ملک آج کارگل وجئے دیوس منا رہا ہے ۔ آج ہی کے دن 22 سال پہلے یعنی 26 جولائی کو ہندوستانی فوج نے پاکستان کی فوج کو کارگل کی چوٹیوں سے کھدیڑ دیا تھا ۔ ملک کیلئے جان قربان کرنے والے شہید فوجیوں کے اعزاز میں آج کئی پروگرام منعقد کئے جارہے ہیں ۔ صدر جمہوریہ رامناتھ کووند کا آج دراس جانے کا پروگرام تھا ، جہاں وہ تولولنگ پہاڑی کی تلہٹی میں واقع وار میموریل پر شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے والے تھے ، لیکن خراب موسم کی وجہ سے وہ نہیں جاسکے ۔ اب وہ بارہمولہ وار میموریل پر شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کریں گے ۔


ادھر وزیر اعظم نریندر مودی نے کارگل کے شہدا کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ وزیر اعظم نے ایک ٹویٹ پیغام میں کہا ’’ ہم ان کی قربانی کو یاد کرتے ہیں ۔ ہم ان کی بہادری کو یاد کرتے ہیں ۔ آج کارگل وجے دیوس پر ہم اپنے تمام شہدا کو خراج عقیدت پیش کررہے ہیں، جنہوں نے ملک کی حفاظت کرتے ہوئے کارگل میں اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے ۔ ان کی بہادری ہمیں ہر روز تحریک دیتی ہے ۔ اس پوسٹ کے ساتھ میں گزشتہ سال کے من کی بات پروگرام کے کچھ اقتباسات کی ویڈیو بھی شیئر کر رہا ہوں ‘‘۔



دریں اثنا نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے کارگل جنگ کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ نائیڈو نے پیر کے روز یہاں جاری ایک پیغام میں کہا کہ کارگل شہدا اور ان کے اہل خانہ کا ملک ہمیشہ احسان مند رہے گا ۔ یہ بہادر جوان ہمیشہ یادوں میں رہیں گے۔ نائب صدر نائیڈو نے کہا کہ کارگل دیوس کے موقع پر میں پوری قوم کے ساتھ اپنی مسلح افواج کی ہمت اور بہادری کی داستانوں کو یاد کرتا ہوں ۔ میں کارگل جنگ اور آپریشن وجئے کے بہادروں کو سلام پیش کرتا ہوں اور عظیم قربانی دینے والے شہدا کو دل کی گہرائیوں سے خراج عقیدت پیش کرتا ہوں ‘‘۔



راہل نے بھی شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا

کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی نے کارگل وجئے دیوس کے موقع پر ملک کے لئے اپنی جانیں قربان کرنے والے شہید فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا کہ ہمارے ترنگا کے وقار میں اپنی جان دینے والے جوان کو دل کی گہرائیوں سے خراج عقیدت ۔ ملک کی سلامتی کے لئے آپ کی اور آپ کے اہل خانہ کی اس عظیم قربانی کو ہم ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

واضح رہے کہ 22 سال قبل آج کے ہی دن ہندوستانی فوج نے کارگل کی پہاڑیوں سے پاکستان کو بھگا کر فتح حاصل کی تھی اور اس موقع پر پورا ملک آج کارگل وجئے دیوس منا کر ہندوستانی فوج کی ہمت اور بہادری کو سلام پیش کر کے بہادر شہدا کو خراج عقیدت پیش کر رہا ہے ۔

نیوز ایجنسی یو این آئی کے ان پٹ کے ساتھ ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jul 26, 2021 10:26 AM IST