کرنال۔ ہریانہ کے کرنال کے تراواڑی میں منگل کی صبح ایک بڑے حادثے کی خبر ہے۔ یہاں واقع شیو شکتی نامی رائس مل کی تین منزلہ عمارت منہدم ہوگئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ مل کی اس عمارت میں 100 سے زیادہ مزدور سوتے تھے۔ ایسے میں کئی مزدوروں کے ملبے تلے دبے ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ وہیں اس کے ساتھ ہی کم از کم 2 مزدوروں کی موت کا خدشہ ہے۔
اس رائس مل کا نام شیو شکتی مل ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ مل کی اس عمارت میں 100 سے زیادہ مزدور سوتے تھے۔ حادثے کے فوراً بعد فائر بریگیڈ، پولیس، ایمبولینس اور سماجی تنظیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں اور راحت اور بچاؤ کے کاموں میں لگ گئیں۔ کرنال کے ایس پی ششانک ساون بھی موقع پر موجود ہیں اور پولیس مل کے مالک سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔
2 مزدور ہلاک، 20 زخمیپولیس سے موصولہ اطلاع کے مطابق اس حادثے میں 2 مزدوروں کی موت ہونے کی خبر ہے۔ ساتھ ہی 20 مزدور زخمی بتائے جارہے ہیں۔ زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ 5 سے 6 مزدوروں کے ابھی بھی اندر ہونے کا خدشہ ہے۔ فی الحال ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملبے تلے دبے مزدوروں کو نکالا جا رہا ہے۔ جلد ہی سب کو نکال لیا جائے گا۔
خوفناک واقعہ: شوہر۔بیوی نے قربانی دینے کیلئے اٹھایا خوفنال قدم، اپنے سر کو جسم سے کیا الگعتیق احمد۔اشرف کا کئی دنوں سے پیچھا کر رہے تھے تینوں حملہ آور، پولیس کےسامنےکھولا بڑا راز
اٹھ رہے ہیں یہ سوالاترائس مل کی عمارت کیسے گری اس کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا۔ لیکن تین منزلہ عمارت منہدم ہونے سے مل کے انتظامات پر سوال اٹھنے لگے۔ لوگوں کے ذہنوں میں یہ سوال بھی ہے کہ کیا یہ عمارت اتنی پرانی ہو گئی تھی کہ اپنا وزن بھی برداشت نہیں کر سکتی تھی۔ جب یہ عمارت اتنی پرانی تھی تو اس میں 200 مزدور کیوں رکھے گئے تھے؟
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔