سونیا گاندھی کے 'خودمختاری' والے بیان پر بی جے پی نے کھٹکھٹایا الیکشن کمیشن کا دروازہ، کانگریس کی پہچان منسوخ کرنے کا کیا مطالبہ

سونیا گاندھی کے 'خودمختاری' والے بیان پر بی جے پی نے کھٹکھٹایا الیکشن کمیشن کا دروازہ

سونیا گاندھی کے 'خودمختاری' والے بیان پر بی جے پی نے کھٹکھٹایا الیکشن کمیشن کا دروازہ

BJP Sonia Gandhi: بی جے پی کے رہنما ترون چُگ نے عوامی نمائندگی ایکٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کانگریس پارٹی کی پہچان کو منسوخ کر دینا چاہیے۔ بی جے پی نے اس معاملے پر سونیا گاندھی کے اس بیان کی ایک کاپی الیکشن کمیشن کو بھی سونپی، جسے کانگریس نے ٹویٹ کیا تھا۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • New Delhi, India
  • Share this:
    نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے پیر کے روز الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ کانگریس لیڈر سونیا گاندھی کے خلاف کارروائی کی جائے اور انتخابی مہم کے دوران کرناٹک کے لیے 'خودمختاری' کا لفظ استعمال کرنے کو لیکر ان کی پارٹی کی پہچان کو منسوخ کرنے کی مانگ کی۔ مرکزی وزیر بھوپیندر یادو کی قیادت میں بی جے پی کے ایک وفد نے بھی اس معاملے پر کمیشن کو ایک میمورنڈم سونپا۔

    پارٹی نے کہا، "کرناٹک یونین آف انڈیا میں ایک بہت اہم رکن ریاست ہے اور یونین آف انڈیا کے کسی رکن ریاست کی خودمختاری کے تحفظ کے لیے کوئی بھی کال علیحدگی کا مطالبہ کرنے کے مترادف ہے اور یہ خطرناک اور مہلک نتائج سے بھرا ہوا ہے۔"

    Kedarnath Dham Yatra 2023: کیدارناتھ یاترا پر بڑا اپ ڈیٹ، جانیں کب سے شروع ہوگا رجسٹریشن اور کیسا ہے موسم؟

    VIDEO: ہوٹل پہنچ کر اپنے کمرے میں بھاگ جاؤں گا... سب عمران کی طرح پاگل ہیں... عبدالصمد نے کیوں کہا ایسا؟

    نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے بی جے پی کے رہنما ترون چُگ نے عوامی نمائندگی ایکٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کانگریس پارٹی کی پہچان کو منسوخ کر دینا چاہیے۔ بی جے پی نے اس معاملے پر سونیا گاندھی کے اس بیان کی ایک کاپی الیکشن کمیشن کو بھی سونپی، جسے کانگریس نے ٹویٹ کیا تھا۔

    ہفتہ کو ہبلی میں ایک انتخابی ریلی میں سونیا گاندھی کی تقریر کا حوالہ دیتے ہوئے، کانگریس نے ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ کانگریس پارلیمانی پارٹی کے صدر نے "6.5 کروڑ کنڑ لوگوں کو ایک مضبوط پیغام دیا"۔ پارٹی نے ان کی تصویر بھی شیئر کی، جس میں وہ جلسہ عام سے خطاب کرتی نظر آرہی ہیں۔

    کانگریس نے ٹویٹ کیا تھا، "کانگریس کسی کو بھی کرناٹک کے وقار، خودمختاری یا سالمیت کے لیے خطرہ بننے کی اجازت نہیں دے گی۔"
    Published by:sibghatullah
    First published: