بنگلورو: کرناٹک کے وزیراعلی ایچ ڈی کمارسوامی ہفتہ کے روزنئی دہلی میں وزیراعظم نریندرمودی سے ملاقات کی اورانہیں ایک میمورنڈم سونپا، جس میں نیشنل ڈیزاسٹرفنڈ کے تحت ریاست کے خشک سالی سے متاثرہ علاقوں کے لئے 2064.30 کروڑروپئے فوری طورپردیئے جانےکا مطالبہ کیا۔ نریندرمودی کوسونپے گئے میمورنڈم میں انہوں نے کہاکہ بارش نہ ہونے کی وجہ سے ریاست میں خشک سالی کی حالت پیدا ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 19-2018 کے دوران سیلاب اورمسلسل خشک سالی کے سبب تقریباََ 32,335 کروڑروپئے کا مجموعی طورپر نقصان ہوا اوراس سے ریاست کی معیشت کو زبردست نقصان پہنچا ہے۔ ریاستی حکومت نے 2018-19کے دوران 156تعلقہ کوخشک سالی سے متاثرہ اعلا ن کیا اوران میں سے تقریباََ 107تعلقہ کو سنگین طورپر متاثرکے زمرہ میں رکھا گیا۔ وزیراعلی نے وزیراعظم مودی کے نوٹس میں یہ بھی لایا کہ مرکزی حکومت کی طرف سے حال میں 949.49 کروڑ روپئے مرکزی مدد کے طورپرجاری کئے گئے ہیں جبکہ فنڈ ضوابط کے حساب سے تقریباََ 3060.30 کروڑ روپئے جاری کئے جانے تھے۔ وزیراعلی نے میمورنڈم میں ریاست میں کسانوں کے بوجھ کوکم کرنےکیلئے قرض معافی اسکیم کے نفاذ کے تعلق سے بھی معلومات دی۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔