Karnataka Hijab Row: کانگریس MLA نے اپنے بیان پر مانگی معافی، جانئے کیا ہے معاملہ
کرناٹک میں حجاب تنازع مزید طول پکڑتا جارہا ہے ۔ علامتی تصویر ۔
Hijab Row : کرناٹک میں کانگریس کے ممبر اسمبلی ضمیر احمد خان نے پیر کے روز اپنے اس بیان پر معافی مانگی لی ، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ہندوستان میں آبروریزی کے معاملات کی ایک بڑی تعداد درج ہے ، کیونکہ یہاں خواتین حجاب نہیں پہنتی ہیں ۔
نئی دہلی : کرناٹک میں کانگریس کے ممبر اسمبلی ضمیر احمد خان نے پیر کے روز اپنے اس بیان پر معافی مانگی لی ، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ہندوستان میں آبروریزی کے معاملات کی ایک بڑی تعداد درج ہے ، کیونکہ یہاں خواتین حجاب نہیں پہنتی ہیں ۔ ضمیر احمد نے کہا تھا کہ لڑکیاں جب بڑی ہوجاتی ہیں ، تو انہیں اپنی خوبصورتی کو چھپانے کیلئے اپنے چہرے کو گھونگھٹ سے ڈھک لینا چاہئے ، مجھے لگتا ہے کہ دنیا میں سب سے زیادہ آبروریزی کے معاملات ہندوستان میں ہیں ، کیا وجہ ہے ؟ اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ اپنا چہرہ نہیں ڈھکتے نہیں ۔ حجاب پہننا لازمی نہیں ہے اور یہ سالوں سے چلا آرہا ہے ۔
پیر کو ٹویٹس کی ایک سیریز میں ضمیر احمد خان نے کہا کہ میں اپنے ملک میں خواتین پر بڑھتے ہوئے مظالم اور عصمت دری کو دیکھ کر بے چین اور خوف زدہ ہو جاتا ہوں، ہمارے معاشرے کی اس حالت کی وجہ سے میں نے کہا تھا کہ کم از کم برقع یا حجاب کے ساتھ ہم عصمت دری کو روکنے کے قابل ہو سکتے ہیں ۔ اس کا مقصد کسی کو تکلیف دینا یا اس کی بے عزتی کرنا نہیں تھا۔ اگر کسی کو تکلیف پہنچی ہو تو مجھے افسوس ہے۔
I get anxious & scared to see increasing atrocities & rape on Women in our Country. Because of this state of our society, I said that at least with burqa-hijab we may be able to prevent rapes. It was not intended to hurt or disrespect anyone.
کرناٹک میں 16 فروری سے کھلیں گے پری یونیورسٹی اور ڈگری کالج
دریں اثنا کرناٹک میں ایک مرتبہ پھر پری یونیورسٹی اور ڈگری کالج کھلنے جارہے ہیں ۔ پیر کو ریاستی وزیر تعلیم بی سی ناگیش نے کہا کہ ریاست میں پری یونیورسٹی اور ڈگری کالج 16 فروری سے کھلیں گے۔ اس سے قبل ریاست میں حجاب تنازع کی وجہ سے کالج کو بند کر دیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ تین دن پہلے کرناٹک حکومت نے ڈگری اور ڈپلومہ کالجوں کو بند رکھنے کی مدت 16 فروری تک بڑھا دی تھی۔ حکومت نے اپنے سرکلر میں کہا تھا کہ یہ فیصلہ ریاست میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے احتیاطی اقدام کے طور پر کیا گیا ہے۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔