உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی کے گھر انکم ٹیکس کا چھاپہ، پارٹی نے وزیر اعظم مودی پر سادھا نشانہ

    آج چھتر پور سے عام آدمی پارٹی کے ممبر اسمبلی کرتار سنگھ تنور کے گھر انکم ٹیکس کا چھاپہ پڑا ہے

    آج چھتر پور سے عام آدمی پارٹی کے ممبر اسمبلی کرتار سنگھ تنور کے گھر انکم ٹیکس کا چھاپہ پڑا ہے

    آج چھتر پور سے عام آدمی پارٹی کے ممبر اسمبلی کرتار سنگھ تنور کے گھر انکم ٹیکس کا چھاپہ پڑا ہے

    • Share this:
      نئی دہلی۔ دہلی حکومت کی مشکلیں ان دنوں بڑھتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔ کچھ دن پہلے ہی عام آدمی پارٹی کے دو ارکان اسمبلی نریش یادو اور امانت اللہ کے خلاف کیس درج ہوا تو وہیں آج چھتر پور سے عام آدمی پارٹی کے ممبر اسمبلی کرتار سنگھ تنور کے گھر انکم ٹیکس کا چھاپہ پڑا ہے۔ چھاپہ کرتار سنگھ کے فتح پور بیری کے فارم ہاؤس پر پڑا ہے۔

      بتا دیں کہ عآپ ممبر اسمبلی پہلے دہلی جل بورڈ میں انجنیئر تھے۔ وی آر ایس لے کر سیاست میں آئے اور پراپرٹی کی خرید فروخت میں کروڑوں کمائے۔ ان کے خلاف پہلے بھی کئی شکایتیں دہلی کے لوک آیکت کے پاس کی جا چکی ہیں۔ کرتار سنگھ تنور پہلے بی جے پی کی جانب سے کونسلر بھی رہ چکے ہیں۔ اسمبلی انتخابات میں وہ بی جے پی کا ساتھ چھوڑ کر عام آدمی پارٹی کے ساتھ آ گئے اور چھتر پور سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے۔

      کرتار سنگھ کے گھر پر چھاپے کو لے کر 'عآپ' رہنماؤں نے نریندر مودی پر براہ راست حملہ بولا ہے۔ پارٹی لیڈر آشوتوش نے مودی پر حملہ بولتے ہوئے ٹویٹ کیا ہے کہ عآپ کا ایک اور ممبر اسمبلی نشانے پر، محکمہ انکم ٹیکس نے ان کے گھر پر چھاپہ مارا ہے۔ مودی جی مجھے کب گرفتار کر رہے ہیں؟ مودی کو دلت عورت کو محفوظ کرنے کا ٹائم نہیں ہے، وہ ابھی عآپ ممبران اسمبلی کو جیل بھیجنے میں مصروف ہیں۔
      First published: