ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

کاس گنج میں ایک بارپھر"ترنگا یاترا" کی تیاری، الرٹ پرخفیہ ایجنسیاں

یوم آزادی کے موقع پرایک بارپھرمعاملے کی سنجیدگی کودیکھتے ہوئے کاس گنج کے ایس پی شیوہری مینا نے ڈی جی پی دفترکو خط بھیج کراضافی فورس کا مطالبہ کیا ہے۔

  • Share this:
کاس گنج میں ایک بارپھر
کاس گنج تشدد کے بعد علاقے میں تعینات فوج: فائل فوٹو

یوم جمہوریہ کے موقع پر کاس گنج میں بھڑکے تشدد کے بعد ایک بار پھر15 اگست (یوم آزادی) کو ترنگا یاترا نکالنے کی تیاری ہے۔ معاملے کی سنجیدگی کودیکھتے ہوئے کاس گنج کے ایس پی شیوہری مینا نے ڈی جی پی دفترکو خط بھیج کراضافی فورس کا مطالبہ کیا ہے۔ اس کے سبب خفیہ ایجنسیوں کو الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔


ایس پی کاس گنج شیوہری مینا نے بتایا کہ 15 اگست کو دوفریقوں کی طرف سے ضلع انتظامیہ سے ترنگا یاترا نکالنے کی اجازت مانگی گئی تھی۔ پولیس نے انتظامیہ سے اجازت نہیں دینے کی سفارش کی گئی ہے، جس سے شہر میں پہلے جیسا کوئی حادثہ نہ ہو۔


ورطلب ہے کہ وشو ہندو پریشد اوراکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد کے کارکنان کے ذریعہ نکالی جارہی موٹرسائیکل ریلی پر پتھراو کے بعد تشدد بھڑک اٹھی تھی۔ اس کے بعد ہوئی آتشزدگی اور فائرنگ میں ایک لڑکا چندن کی موت ہوگئی جبکہ دو دیگر زخمی ہوگئے تھے۔


مشکوک لوگوں کی ہوئی تھی گرفتاری

یوم جمہوریہ کے دن ترنگا یاترا کے دوران کاس گنج میں بھڑکے تشدد میں مارے گئے چندن گپتا معاملے میں پولیس نے نامزد ملزمین کی فہرست جاری کی تھی، جس کے بعد اس معاملے میں 117 لوگوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔ تشدد میں درج 5 ایف آئی آر کے تحت 36 لوگوں کو گرفتار کیا گیا تھا جبکہ 81 لوگوں کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی میں گرفتار کیا گیا تھا۔ کاس گنج تشدد کے دوران شہر میں آتشزدگی کی 7 ایف آئی آر بھی درج کی گئی تھی۔
First published: Aug 12, 2018 07:02 PM IST
  • India
  • World

India

  • Active Cases

    6,039

     
  • Total Confirmed

    6,761

     
  • Cured/Discharged

    515

     
  • Total DEATHS

    206

     
Data Source: Ministry of Health and Family Welfare, India
Hospitals & Testing centres

World

  • Active Cases

    1,203,280

     
  • Total Confirmed

    1,677,298

    +73,646
  • Cured/Discharged

    372,439

     
  • Total DEATHS

    101,579

    +5,887
Data Source: Johns Hopkins University, U.S. (www.jhu.edu)
Hospitals & Testing centres