ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

کاس گنج تشدد: پولس نے چند ن گپتا کے قتل سے متعلق داخل کی چارج شیٹ

یوم جمہوریہ کے روز کاس گنج میں ہوئے تشدد میں مارے گئے چندن قتل معاملے میں پولیس نے چارج شیٹ فائل کی ہے۔ اس چارج شیٹ میں 24 ملزمین کے نام شامل ہیں۔ قتل کا اہم ملزمین میں سلیم، وسیم اور نسیم کانام سب سے اوپر ہے۔

  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
کاس گنج تشدد: پولس نے چند ن گپتا کے قتل سے متعلق داخل کی چارج شیٹ
یوم جمہوریہ کے روز کاس گنج میں ہوئے تشدد میں مارے گئے چندن قتل معاملے میں پولیس نے چارج شیٹ فائل کی ہے۔ اس چارج شیٹ میں 24 ملزمین کے نام شامل ہیں۔ قتل کا اہم ملزمین میں سلیم، وسیم اور نسیم کانام سب سے اوپر ہے۔

لکھنو: یوم جمہوریہ کے روز کاس گنج میں ہوئے تشدد میں مارے گئے چندن قتل معاملے میں پولیس نے چارج شیٹ فائل کی ہے۔ اس چارج شیٹ میں 24 ملزمین کے نام شامل ہیں۔ قتل کا اہم ملزمین میں سلیم، وسیم اور نسیم کانام سب سے اوپر ہے۔


اس معاملے میں ملزمین کے خلاف قتل، تشدد اور قومی جھنڈے کی توہین کا الزام طے ہوا ہے۔ چارج شیٹ لگانے کے بعد پولس کورٹ میں 48 گھنٹے کے اندر چارج شیٹ پیش کرے گی، جس کے بعد آگے کی کارروائی کی جائے گی۔


یوم جمہوریہ کے دن ہوئے ترنگا یاترا کے دوران کاس گنج میں ہوئے تشدد میں مارے گئے چندن گپتا معاملے میں پولیس نے نامزد ملزمین کی فہرست جاری کی تھی، جس کے بعد اس معاملے میں 117 لوگوں کو گرفتار کیاگیا تھا۔


تشدد میں درج 5 ایف آئی آر کے تحت 36 لوگوں کو گرفتار کیاگیا تھا جبکہ 81 لوگوں کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے الزام میں گرفتار کیا گیاتھا۔ کاس گنج تشدد کے دوران شہر میں آتشزدگی کی 7 ایف آئی آر بھی درج کی گئی تھی۔

 

 
First published: Apr 26, 2018 10:06 PM IST