உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Kashmir Acid Attack Case: کرائم سین سے شواہد حاصل کرنے میں جموں و کشمیر پولیس کو جزوی کامیابی

    ڈاکٹروں نے رائے دی کہ یہ چوٹ کسی کیمیائی مادے کی وجہ سے لگی ہے۔

    ڈاکٹروں نے رائے دی کہ یہ چوٹ کسی کیمیائی مادے کی وجہ سے لگی ہے۔

    نیوز 18 ڈاٹ کام کے مطابق تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ متاثرہ نے ملزم کی جانب سے شادی کی تجویز کو مسترد کر دیا تھا جس سے ناراضگی پیدا ہو گئی تھی۔ چارج شیٹ میں کہا گیا ہے کہ ملزم نے اسے سبق سکھانے کا فیصلہ کیا اور متاثرہ سے بدلہ لینے کی سازش کی۔ ایس آئی ٹی نے راتھر اور نابالغ کے الگ الگ بیانات بھی ریکارڈ کیے جس کی تصدیق سی سی ٹی وی فوٹیج سے ہوئی ہے۔

    • Share this:
      نیوز 18 ڈاٹ کام کے مطابق کیس میں داخل کی گئی چارج شیٹ کے مطابق جموں و کشمیر پولیس خوش قسمت ہے کہ 1 فروری کو ایک خاتون پر تیزاب پھینکنے کے جرم کے جائے وقوعہ سے شواہد حاصل کر سکے کیونکہ کسی نے نادانستہ طور پر اس کے آثار کو مڈانے کی کوشش کی تھی۔ عدالتی حکم کے مطابق شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ اس پر دو افراد نے حملہ کیا، جس میں ایک نابالغ بھی شامل تھا، جو شادی کی تجویز کو مسترد کرنے پر اس سے اسے سبق سکھانا اور بدلہ لینا چاہتا تھا۔

      اس واقعے کے فوراً بعد، تھانہ نوہٹہ کے ایس ایچ او نے جائے وقوعہ کا باریک بینی سے جائزہ لیا اور پتہ چلا کہ جائے وقوعہ کو ایک خاتون نے پہلے ہی نادانستہ طور پر پانی سے دھو کر صاف کر دیا تھا۔ چارج شیٹ میں کہا گیا ہے کہ قریبی گھر کے گیٹ پر کچھ داغ نظر آئے جنہیں سفید کپڑے کے دو ٹکڑوں پر اکٹھا کیا گیا اور آزاد گواہ کی موجودگی میں موقع پر ہی ضبط کر لیا گیا۔

      جموں کشمیر: پلوامہ میں سرکاری دفاتر پر لگا دیا گیا تالا، وجہ جان کر رہ جائیں گے حیران



      چارج شیٹ تین ہفتوں کے ریکارڈ وقت میں تیار کی گئی۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس راکیش بلوال نے ذاتی طور پر کیس کی نگرانی کی اور سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (نارتھ) راجہ ذہیب تنویر کی سربراہی میں ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم (SIT) تشکیل دی۔ ایس ڈی پی او محمد یاسر پارے، ایس ایچ اوز تسور حامد اور اویس گیلانی اور سب انسپکٹر شاہستہ مغل ٹیم کے رکن ہیں۔ چارج شیٹ سجاد الطاف راتھر، محمد سلیم کمار اور نابالغ کے خلاف دائر کی گئی ہے، جنہیں پولیس ایک گھناؤنے جرم میں ملوث ہونے کی وجہ سے بالغ قرار دینا چاہتی ہے۔

      چارج شیٹ کے مطابق نوجوان نے پولیس کو سیاہ رنگ کی شیشے کی بوتل برآمد کرنے میں مدد کی جو متاثرہ کے چہرے پر تیزاب پھینکنے کے لیے استعمال کی گئی تھی۔ اس میں کہا گیا کہ نوجوان کے دائیں ہاتھ کے اوپری حصے میں چوٹ کے نشانات دیکھے گئے، اور اسے معائنے کے لیے ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے رائے دی کہ یہ چوٹ کسی کیمیائی مادے کی وجہ سے لگی ہے۔

      Azadi Ka Amrit Mahotsav: سیاحتی مقام گلمرگ میں فوج کی جانب سے تین روزہ گلمرگ فیسٹیول 2022 کا آغاز




      تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ متاثرہ نے ملزم کی جانب سے شادی کی تجویز کو مسترد کر دیا تھا جس سے ناراضگی پیدا ہو گئی تھی۔ چارج شیٹ میں کہا گیا ہے کہ ملزم نے اسے سبق سکھانے کا فیصلہ کیا اور متاثرہ سے بدلہ لینے کی سازش کی۔ ایس آئی ٹی نے راتھر اور نابالغ کے الگ الگ بیانات بھی ریکارڈ کیے جس کی تصدیق سی سی ٹی وی فوٹیج سے ہوئی ہے۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: