ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

کشمیر میں دہشت گردوں نے سی آر پی ایف کیمپ پر کی فائرنگ

جنوبی کشمیر میں اننت ناگ ضلع کے بجبیہرا علاقہ میں سیکورٹی فورسز کے کیمپ کے نزدیک گولی چلنے کی آواز سنائی دینے کے بعد دہشت پھیل گئی ۔

  • Share this:
کشمیر میں دہشت گردوں نے سی آر پی ایف کیمپ پر کی فائرنگ
جنوبی کشمیر میں اننت ناگ ضلع کے بجبیہرا علاقہ میں سیکورٹی فورسز کے کیمپ کے نزدیک گولی چلنے کی آواز سنائی دینے کے بعد دہشت پھیل گئی ۔

اننت ناگ  : جنوبی کشمیر میں اننت ناگ ضلع کے بجبیہرا علاقہ میں سیکورٹی فورسز کے کیمپ کے نزدیک گولی چلنے کی آواز سنائی دینے کے بعد دہشت پھیل گئی ۔ پولیس کے ایک افسر نے بتایا کہ ہفتہ کی صبح سی آر پی ایف کے کیمپ کے قریب گولی چلنے کی آواز سنائی دی ، جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گئی ۔


اطلاعات کے مطابق دہشت گردوں نے اننت ناگ کے بجبیہرا میں سی آر پی ایف کیمپ کو نشانہ بناتے ہوئے فائرنگ کی ۔ یہ حملہ صبح 9.30 بجے کے ارد گرد ہوا ، جس کے بعد جوانوں نے اس کا منہ توڑ جواب دیا ہے ۔ بتایا جا رہا ہے کہ تقریبا آدھے گھنٹے تک فائرنگ کی گئی ۔


فائرنگ کے بعد فوج نے علاقے کو گھیر لیا ہے ، جس کیمپ پر حملہ ہوا ہے وہ ایس آئی سی او پی کمپلیکس میں موجود ہے اور یہاں آرمی کے علاوہ سی آر پی ایف بھی ہے ۔ اب تک اس حملے میں کسی جانی نقصان کی خبر نہیں ہے ۔ بتایا جا رہا ہے کہ جمعہ کو سکیورٹی فورسز نے انعامی دہشت گرد جنید مٹو کو جنوبی کشمیر کے اروانی علاقہ میں اس کے دو ساتھیوں کے ساتھ ڈھیر کر دیا تھا، جس کے بعد سے دہشت گرد بوکھلائے ہوئے ہیں ۔

First published: Jun 17, 2017 10:57 PM IST