ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

ریپ اور موسیقی کے ابھرتے فنکار ہیں عرش رینہ اور راسخ نبی، نیوز 18 کشمیر کے ستارے ٹیلنٹ ہنٹ شو سے جاگی ان کی امیدیں

عرش اور راسخ نے سماج میں ہورہی تبدیلوں اور برائیوں پر بھی کئی ریپ لکھے ہیں جن میں موجودہ حالات والے کووڈ 19 اور خواتین کے ساتھ ہونے والی زیادیتاں بھی شامل ہیں۔ اب اُنہیں اُمید ہے کہ نیوز 18 اُردو کی جانب سے شروع کیے گیے کشمیر کے ستارے پلیٹ فارم سے عرش اور راسخ کو کافی فائدہ حاصل ہوگا ۔

  • Share this:
ریپ اور موسیقی کے ابھرتے فنکار ہیں عرش رینہ اور راسخ نبی،  نیوز 18 کشمیر کے ستارے ٹیلنٹ ہنٹ شو سے جاگی ان کی امیدیں
عرش اور راسخ نے سماج میں ہورہی تبدیلوں اور برائیوں پر بھی کئ ریپ لکھے ہیں

وادی کشمیر کے نوجوان مختلف صلاحیتوں سے بھرپور ہونے سے زندگی کے ہرشُعبے میں اپنا لوہا منوا رہے ہیں ۔ گانے بجانے میں بھی یہاں کے نوجوان جہاں پیچھے نہیں رہے ہیں  لیکن ان کی صلاحیتوں کو اُبھارنے کے لیے ابھی تک کوئی بہتر پلیٹ فارم فراہم نہیں ہوا ہے ۔ تاہم اب نیوز 18 اُردو کی جانب سے کشمیر کے نوجوانوں کے لیے شروع ہونے والے کشمیر کے ستارے ٹیلنٹ  ہنٹ شو سے ان نوجوانوں میں اُمید جاگ گئی ہے۔  عرش رینہ اور راسخ نبی یہ نوجوان گُذشتہ کئ برسوں سے نغمہ سرائی میں اپنا نام کما رہے ہیں ۔ عرش رینہ ضلع پلوامہ کے آری ہل علاقے سے تعلق رکھتے ہیں اور کافی عرصہ قبل ریپ سٹار بننے کے جنون کو پورا کرنے کے لیے محنت شروع کردی ہے ۔ عرش اور راسک BEATS MUSIC کی دُھن بھی خود تیار کرکے گاتے ہیں ۔ عرش نے گانا گانے کے ساتھ ساتھ GUITAR بجانے میں بھی معارت حاصل ہے ۔ سوشل میڈیا پر عرش کے ریپ نغمے وائرل ہونے پر پیرپورہ علاقے سے تعلق رکھنے والا راسک بھی عرش رینہ کے اس  آج تک اس ریپ کلب سے جُڈ گیا ۔ عرش کا کہنا ہے کہ اُس کے ریپ گروپ میں کئ لڈکے تھے ۔ لیکن کُچھ گھریلو مجوری اور معاشی حالت ٹھیک نہ ہونے کے سبب اُس کے کُچھ برس کے لیے کنارا کیا تھا ۔ تاہم گُذشتہ کُچھ برسوں سے عرش اور راسخ  نے دوبارہ اپنے گانے کا سلسلہ شروع کردیا ہے ۔

عرش اور راسخ  نے سماج میں ہورہی تبدیلوں اور برائیوں پر آج تک کئ ریپ لکھے ہیں ۔ جن میں موجودہ حالات والے کووڈ 19 اور خواتین کے ساتھ ہونے والی زیادیتاں بھی شامل ہیں۔ ان کی اس کارکردگی پر مقامی نوجوانوں کو بھی کافی فخر ہے ۔ تاہم انہیں اپنی صلاحیت دکھانے کے لیے آج تک بہتر پلیٹ فارم نہ ملنے کی وجہ سے ان کے رشتہ داروں اور دوستوں میں کافی مایوسی ہے ۔ تاہم اب اُنہیں اُمید ہے کہ نیوز 18 اُردو کی جانب سے شروع کیے گیے کشمیر کے ستارے پلیٹ فارم سے عرش اور راسخ کو کافی فائدہ حاصل ہوگا ۔


عرش رینہ کی معاشی حالت جہاں ٹھیک نہ ہونے کے باعث بھی اُنہوں  نے نغمہ سرائی کو خیرباد نہیں کیا ۔ آج تک مقامی سطع پر مختلف تقریبات اور گانا بجانے کے مقابلوں میں حصہ لے کر بہترین کارکردگی دکھائی ہے ۔ عرش پیشے سے ایک نجی کمپنی میں MARKETING EXECUTIVE ہیں  لیکن اپنے نغمہ سرائی کے شوق کی طرف کافی دلچسپی دکھا رہے ہیں ۔ عرش اور راسخ  نے نیوز 18 اُردو کا  کشمیر کے ستارے نامی ٹیلنٹ ہنٹ شو سے اُنہیں کافی اُمیدیں ہیں ۔ اور اُنہیں اس سے ایک روشنی مل گئ ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ آج تک کشمیر کے نوجوانوں کے ہُنر کو اس طرح کا پلیٹ فارم حاصل نہیں ہوا ہے ۔ پہلی مرتبہ کشمیر کے نوجوانوں کو ایسا پلیٹ فارم  ملا ہے جہاں وہ اپنے گانے کا ہُنر دکھا سکتے ہیں  ۔  عرش اور راسخ  نے نیوز 18 اُردو کا شُکریہ ادا کیا ہے ۔

وادی کشمیر کے نوجوانوں میں دیگرمُشاغل کی طرح ہی اب گانے بجانے کا شوق بھی کافی زور پکڑتا جارہا ہے ۔ کشمیری گانوں کو روایتی صوفیانہ موسیقی کے علاوہ نوجوان گلوکار نئ طرز بھی دے رہے ہیں ۔ اب نیوز18 اُدو کے کشمیر کے روشن ستارے ٹیلنٹ ہنٹ شو سے کشمیر کی موسیقی کو مزید فروغ حاصل ہوگا ۔

کشمیر کے نوجوانوں کے ہنر کو پہچاننے اور اسے دنیا سے روشناس کرانے کے لئے نیوز ایٹین اردو کا ٹیلنٹ ہنٹ شو۔۔ کشمیر کے ستارے ،بہت جلد شروع ہورہا ہے۔ اگر آپ کشمیر کی دلکش آواز ہیں۔ تو نیوز ایٹین اُردو کے پلیٹ فارم سے استفادہ کرسکتے ہیں۔ آپ کشمیری میں صوفیانہ ، فوک ،ریپ،روایتی یا ہلکی کلاسیکی موسیقی کا ویڈیو ریکارڈ کرکے دئے گئے واٹس ایپ نمبر پر روانہ کریں۔ واضح رہے فلمی نغموں کو شامل نہیں کیا جائے گا۔ کشمیری فوک کو ترجیح دی جائے گی۔ کشمیر کے ستارے، کا حصّہ بنیے اور اپنی آواز کو بلند پرواز دیجیئے۔ اپنے ویڈیو کے ساتھ اپنا نام ، پتہ اور فون نمبر ضرور لکھیں ۔۔
Published by: sana Naeem
First published: Oct 14, 2020 05:43 PM IST