اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ‘کشمیر: ’شہید عبدالرشید کی بیٹی کو ایک سال بعد بھی ہے والد کا انتظار، کہا- آئیں گے تو اس بار کہیں نہیں جانے دوں گی

    شہید عبدل راشد شاہ کی بیٹی زہرہ

    شہید عبدل راشد شاہ کی بیٹی زہرہ

    گزشتہ سال 28 اگست کو جموں و کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں دہشت گردوں نے جموں و کشمیر پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر عبدالرشید کا قتل کر دیا تھا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      گزشتہ سال والد کے آخری رسوم کی ادائیگی کے دوران روتی ہوئی زہرہ کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی۔ اب ایک سال بعد 8 سال کی اس بچی کا کہنا ہے کہ ، ’اس بار میں والد کو جانے نہیں دوں گی‘۔ بتا دیں کہ زہرہ کے گھر والوں نے اسے (جھوٹا) دلاسا دیا ہے کہ اس کے والد ایک دن واپس آجائیں گے۔

      گزشتہ سال 28 اگست کو جموں و کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں دہشت گردوں نے جموں و کشمیر پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر عبدالرشید کا قتل کر دیا تھا۔ واضح ہو کہ ان کے پیٹ میں گولی لگی تھی۔

      شاہ کی بڑی بیٹی کہتی ہیں کہ ’’ زہرہ پوچھتی رہتی ہے کہ اس کے والد کہاں گئے ہیں۔ والد کے نہیں ہونے سے وہ خاموش اور غمگین رہنے لگی تھی۔ ہمیں آخرکار اسے دلاسا دینا پڑا کہ وہ حج پر گئے ہیں اور جلد واپس آجائیں گے۔ زہرہ کے چہرہ پر مسکان لوٹانے میں مجھے اور میری والدہ کو بڑی جدوجہد کرنی پڑی‘‘۔  وہیں دوسری جانب زہرہ بھی اپنی بڑی بہن کی باتوں سے پر اطمینان نظر آئیں۔ تاہم اس نے کہا ’ اس بار والد آئیں گے تو میں انہیں کہیں جانے نہیں دوں گی‘‘۔

       zohra kashmir
      First published: