کشمیر میں لوگوں میں علاحدگی پسندی پیدا کر دے گا پیلٹ گن کا استعمال : آزاد
غلام نبی آزاد ۔ فائل فوٹو
آزاد نے یہ بھی کہا کہ کشمیر سے مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کی واپسی کے فورا بعد آیا سی آر پی ایف کے ڈائریکٹر جنرل کا یہ بیان اس طرف اشارہ کرتا ہے کہ اسے حکومت کی رضامندی حاصل تھی۔
نئی دہلی : کانگریس کے سینئر لیڈر غلام نبی آزاد نے سی آر پی ایف کے سربراہ کے اس بیان پر مایوسی کا اظہار کیا ہے کہ کشمیر میں سی آر پی ایف کے پاس پیلٹ گن استعمال کرنے کے علاوہ اور کوئی چارہ نہیں ہے اور یہ کہ یہ وہاں کے لوگوں خاص طور پر نوجوانوں کو علاحدگی پسندی کی راہ پر مزید دھکیل دے گا۔
آزاد نے یہ بھی کہا کہ کشمیر سے مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کی واپسی کے فورا بعد آیا سی آر پی ایف کے ڈائریکٹر جنرل کا یہ بیان اس طرف اشارہ کرتا ہے کہ اسے حکومت کی رضامندی حاصل تھی۔
سینئر کانگریسی لیڈر نے کہا کہ سی آر پی ایف کے ڈی جی کا بیان پڑھ کر میں بہت بے چین ہوں اور میں بہت پریشان هوں ، يه ناقابل برداشت ہے۔ راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر آزاد نے کہا کہ مجھے افسوس ہے کہ حکومت نے اس طرح کا فیصلہ کیا۔ یہ جموں و کشمیر کے عوام خاص طور پر نوجوانوں کو علاحدگی پسندی کی راہ پر دھکیل دے گا، کیونکہ زیادہ تر نوجوانوں کو اس طرح کے برتاؤ سے گزنا پڑا ہے ، کیونکہ وہ مخالفت کرنے میں پیش پیش تھے۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔