உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جنگ بندی : فیصلہ صورتحال کے جائزہ پر منحصر: راجناتھ سنگھ

    راجناتھ سنگھ۔ فائل فوٹو

    مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے جموں وکشمیر میں رمضان کے مہینہ کے دوران دہشت گردوں کے خلاف مہم نہیں چلانے کے مرکز کے اعلان کے پیش نظر سلامتی دستوں کے تحمل سے کام لینے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اسے آگے بڑھانے کا فیصلہ صورتحال کے مکمل جائزہ پر منحصر کرے گا۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      سری نگر۔ مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے جموں وکشمیر میں رمضان کے مہینہ کے دوران دہشت گردوں کے خلاف مہم نہیں چلانے کے مرکز کے اعلان کے پیش نظر سلامتی دستوں کے تحمل سے کام لینے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اسے آگے بڑھانے کا فیصلہ صورتحال کے مکمل جائزہ پر منحصر کرے گا۔
      وزیر داخلہ نے جمعرات کو یہاں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ دہشت گردوں کے خلاف مہم کو جاری رکھنے کے بارے میں فیصلہ کرنے سے پہلے ہم صورتحال کا جائزہ لیں گے اورانہیں ریاستی حکومت اور سیکورٹی ایجنسیوں سے مثبت رپورٹ ملی ہے۔
      اس سے پہلے وزیراعلی محبوبہ مفتی نے راجناتھ سنگھ سے دہشت گردوں کے خلاف سلامتی دستوں کی مہم کو روکنے کی درخواست کی تھی۔ محترمہ مفتی نے کہا کہ اس سے بچوں کو میدانوں ، پارکوں اور دیگر مقامات پر بغیر کسی خوف کے کھیلنے میں مدد ملی ہے۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گرد رمضان کے مہینہ میں جنگ بندی توڑنے کی کوشش کررہے ہیں۔
      First published: