உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Kashmiri Pandit: کشمیری پنڈت عملے کو اب ہیڈ کوارٹر میں کیا جائے گاتعینات، ایل جی سنہا نے دیا بڑابیان

    ’ہم نے سیکورٹی فورسز کو مکمل آزادی دی ہے‘۔

    ’ہم نے سیکورٹی فورسز کو مکمل آزادی دی ہے‘۔

    سنہا نے کہا کہ بھٹ کے قتل کے ساتھ ساتھ کشمیری پنڈت ملازمین کے خلاف احتجاج کے دوران طاقت کے استعمال کی تحقیقات کے لیے ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) تشکیل دی گئی ہے۔

    • Share this:
      جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر (ایل جی) منوج سنہا (Jammu & Kashmir lieutenant governor (LG) Manoj Sinha) نے اتوار کے روز کہا کہ وادی بھر کے تمام کشمیری پنڈت پرائم منسٹر (پی ایم) پیکیج (Prime Minister (PM) Package) کے ملازمین کو ضلع اور تحصیل ہیڈکوارٹر پر تعینات کیا جائے گا۔

      گورنر کا یہ اعلان جمعرات کو جنوبی کشمیر کے بڈگام ضلع میں دو دہشت گردوں کے ہاتھوں ایک سرکاری ملازم راہول بھٹ کی ہلاکت کے بعد سامنے آیا ہے۔ اس واقعے نے پوری وادی میں احتجاج کو جنم دیا تھا، جس میں تقریباً 350 ملازمین نے اپنی سرکاری ملازمتوں سے استعفیٰ دینے کی دھمکی دی تھی۔

      لیفٹیننٹ گورنر نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) جے اینڈ کے یونٹ کے سربراہ رویندر رینا کی قیادت میں ایک وفد کو بتایا کہ پی ایم پیکج کے تمام ملازمین کو محفوظ ضلع اور تحصیل ہیڈ کوارٹر پر تعینات کیا جائے گا۔ جموں اور کشمیر پولیس ملازمین اور ان کے کنبہ کے افراد کی مناسب حفاظت کو یقینی بنائے گی۔

      چھ رکنی وفد نے کشمیری پنڈتوں کی سیکورٹی مانگی تھی۔ سنہا نے کہا کہ تمام خدشات کو ایک مقررہ وقت میں دور کیا جائے گا۔ ایل جی نے کہا کہ اس نے ایل جی سیکرٹریٹ میں پی ایم پیکج ملازمین کے لیے کشمیری پنڈت ملازمین کی شکایات کا جائزہ لینے کے لیے ایک خصوصی سیل تشکیل دیا ہے۔ یہ سیل تمام مسائل کو حل کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ اور دیگر محکموں کے ساتھ رابطہ قائم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایڈیشنل سکریٹری اکشے لابرو سیل کے نوڈل افسر کے طور پر کام کریں گے۔

      سنہا نے کہا کہ بھٹ کے قتل کے ساتھ ساتھ کشمیری پنڈت ملازمین کے خلاف احتجاج کے دوران طاقت کے استعمال کی تحقیقات کے لیے ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) تشکیل دی گئی ہے۔

      انھوں نے کہا کہ راہل بھٹ کے قتل کے تمام پہلوؤں کی جانچ کے لیے ایک ایس آئی ٹی تشکیل دی گئی ہے۔ ٹیم آنسو گیس شیلنگ کے واقعے کا بھی جائزہ لے گی۔ قصوروار پائے جانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ مظاہرین کے ایک گروپ نے مبینہ طور پر ضلع بڈگام کے شیخ پورہ علاقے سے سری نگر ہوائی اڈے کی طرف بڑھنے کی کوشش کے بعد جمعہ کو پولیس نے آنسو گیس کے گولے داغے اور لاٹھی چارج کیا۔

      ایل جی نے کہا کہ اس قتل سے منسلک دو دہشت گردوں کو سیکورٹی فورسز نے گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے۔ سنہا نے کہا کہ حملے میں ملوث دو دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ ہم نے سیکورٹی فورسز کو مکمل آزادی دی ہے اور باقی ماندہ کو بھی جلد ختم کر دیا جائے گا۔ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں، حملے کی منصوبہ بندی کرنے والوں اور ان کے حامیوں کو جلد ہی سزا دی جائے گی۔

      یہ بھی پڑھئے : اعظم خان کے بیٹے عبداللہ اور بیوی تزئین فاطمہ کے خلاف جاری ہوا غیر ضمانتی وارنٹ

      سنہا نے کہا کہ بھٹ کے قتل کے ساتھ ساتھ کشمیری پنڈت ملازمین کے خلاف احتجاج کے دوران طاقت کے استعمال کی تحقیقات کے لیے ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) تشکیل دی گئی ہے۔ راہل بھٹ کے قتل کے تمام پہلوؤں کی جانچ کے لیے ایک ایس آئی ٹی تشکیل دی گئی ہے۔ ٹیم آنسو گیس شیلنگ کے واقعے کا بھی جائزہ لے گی۔ قصوروار پائے جانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

      مزید پڑھیں: Gold: سونے سے ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی! جانیے دنیا کی کونسی ہے وہ کمپنی؟

      مظاہرین کے ایک گروپ نے مبینہ طور پر ضلع بڈگام کے شیخ پورہ علاقے سے سری نگر ہوائی اڈے کی طرف بڑھنے کی کوشش کے بعد جمعہ کو پولیس نے آنسو گیس کے گولے داغے اور لاٹھی چارج کیا۔ ایل جی نے کہا کہ اس قتل سے منسلک دو دہشت گردوں کو سیکورٹی فورسز نے گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے۔

      سنہا نے کہا کہ حملے میں ملوث دو دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ ہم نے سیکورٹی فورسز کو مکمل آزادی دی ہے اور باقی ماندہ کو بھی جلد ختم کر دیا جائے گا۔ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں، حملے کی منصوبہ بندی کرنے والوں اور ان کے حامیوں کو جلد ہی سزا دی جائے گی۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: