உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کشمیری علیحدگی پسند لیڈر آسیہ اندرابی گرفتار، کورٹ میں پیش کرے گی این آئی اے

    علیحدگی پسند لیڈر آسیہ اندرابی: فائل فوٹو

    علیحدگی پسند لیڈر آسیہ اندرابی: فائل فوٹو

    این آئی نے اندرابی اور دو دیگر خواتین کو ملک مخالف کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

    • Share this:

      قومی تحقیقاتی ایجنسی نے جمعہ یعنی 6 جولائی کو خاتون علیحدگی پسند تنظیم دختران ملت کی لیڈر آسیہ اندرابی اور دو دیگر  دہلی میں واقع پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں پیش کرے گی۔این آئی اے آسیہ اندرابی کو اس کے خلاف دو الگ۔الگ درج معاملوں کو لیکر عدالت میں پیش کرے گی۔این آئی نے اندرابی  اور دو دیگر خواتین کو ملک مخالف کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔


      این آئی عدالت میں تینوں کو پیش کر کے ریمانڈ کا مطالبہ کرے گی۔اس کے بعد وپ پوچھگچھ کر ےگی۔پولیس ذرائع نے کہا کہ آئی این اے افسر اندرابی اور ان کی دو ساتھیوں کو سری نگر انترنیشل ہوائی اڈے کے ذریعے دہلی لے جایا گیا۔


      این آئی اے ملک مخالف کے معاملے میں تینوں کو دہلی پٹیالہ ہاؤس عدالت میں کرے گی۔ذرائع نے کہا ، " این آئی اے آگے کی پوچھ گچھ کیلئے تینوں کو حراست میں لینے کا مطالبہکرے گی۔اسی سال 23 مارچ کوجموں۔کشمیر پولیس نے ملک مخالف علیحدگی پسند تنظیم دختران ملت کی ممبر کی لیڈر کے خلاف معاملہ درج کیا تھا۔دختران ملت نے 'پاکستان دوس ' منایا تھا ۔پروگرام کو خطاب کرتے ہوئے تنظیم کی سربراہ آسیہ اندرابی کو یہ کہتے ہوئے سنا گیا تھا کہ مذہب ،یقین اور پیغمبر سے محبت کی بنیاد پر ہندستانی بر صغیر کے سبھی مسلمان پاکستانی ہیں۔


      دریں اثنا، تنظیم کے کارکنوں نے پاکستان کا قومی ترانہ بھی گایا تھا۔(ایجنسی انپٹ کے ساتھ)۔




      First published: