ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

کٹھوعہ عصمت دری معاملہ: دہلی ہائی کورٹ نے سوشل میڈیا سائٹوں کو نوٹس بھیجا

کٹھوعہ عصمت دری معاملے کی سماعت کررہی دہلی ہائی کورٹ نے گوگل، فیس بک، ٹوئٹراور دیگر سوشل میڈیا سائٹوں جاری کیا ہے۔

  • Share this:
کٹھوعہ عصمت دری معاملہ: دہلی ہائی کورٹ نے سوشل میڈیا سائٹوں کو نوٹس بھیجا
کٹھوعہ عصمت دری معاملے کی سماعت کررہی دہلی ہائی کورٹ نے گوگل، فیس بک، ٹوئٹراور دیگر سوشل میڈیا سائٹوں جاری کیا ہے۔

نئی دہلی: کٹھوعہ عصمت دری معاملے کی سماعت کررہی دہلی ہائی کورٹ نے گوگل، فیس بک، ٹوئٹراور دیگر سوشل میڈیا سائٹوں جاری کیا ہے۔ عدالت نے ان سوشل سائٹ کو نوٹس جاری کرکے پوچھا ہے کہ کٹھوعہ عصمت دری متاثرہ کی شناخت کیوں اجاگر کی گئی۔  معاملے کی آئندہ سماعت 29 مئی مقرر کی گئی ہے۔


اطلاعات کے مطابق کٹھوعہ عصمت دری معاملے میں متاثرہ کا نام اجاگر ہونے کو لے کر ہائی کورٹ کافی سخت ہے۔ ہائی کورٹ نے اس معاملے پر اب سبھی سوشل میڈیا سائٹس کو نوٹس جاری کردیا ہے۔


بیشتر سوشل میڈیا سائٹ میں کٹھوعہ اجتماعی عصمت دری متاثرہ کانام اجاگر کردیا تھا۔ یہی نہیں کئی سائٹوں پر بچی کی موت کے بعد کی تصویر بھی چلائی جارہی تھی۔ اس معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ہائی کورٹ نے گوگل، فیس بک، ٹوئٹر اور دیگر سوشل میڈیا سائٹوں کو نوٹس جاری کیا گیا ہے۔


 

 
First published: May 18, 2018 05:24 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading