உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    تین ماہ میں دہلی حکومت نے اشتہارات پر خرچ کئے 15 کروڑ روپے

    نئی دہلی : دہلی کی عام آدمی پارٹی حکومت نے 11 مئی تک 91 دنوں کی مدت کے دوران پرنٹ میڈیا کے اشتہارات پر تقریبا 15 کروڑ روپے خرچ کئے ہیں ۔

    • Agencies
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی : دہلی کی عام آدمی پارٹی حکومت نے 11 مئی تک 91 دنوں کی مدت کے دوران پرنٹ میڈیا کے اشتہارات پر تقریبا 15 کروڑ روپے خرچ کئے ہیں ۔ حق اطلاعات کے تحت ملی معلومات میں ایک دلچسپ بات یہ پتہ چلی ہے کہ کیجریوال حکومت سے اشتہارات چھاپنے کے لئے فنڈز حاصل کرنے والے مطبوعات میں کیرالہ ، کرناٹک ، اڑیسہ اور تمل ناڈو سمیت دیگر ریاستوں کے یومیہ اخبار بھی شامل ہیں ۔

      ایڈووکیٹ امن پوار کی آر ٹی آئی درخواست کے جواب کے مطابق دہلی حکومت نے 10 فروری سے 11 مئی کے دوران اشتہارات پر تقریبا 14.56 کروڑ روپے خرچ کئے ہیں ۔ ادھر اشتہاری مہم کی وجہ سے کانگریس پارٹی نے اتوار کو عام آدمی پارٹی پر حملہ بولا ۔

      کانگریس لیڈر اجے ماکن نے کہا کہ ایک طرف تو ہمارے پاس صفائی ملازمین کو تنخواہ دینے کے لئے پیسے نہیں ہیں، لیکن دوسری طرف وہ اشتہارات پر اتنی بڑی رقم خرچ کر رہے ہیں ۔  قابل ذکر ہے کہ لوک سبھا میں حال میں ہی بتایا گیا تھا کہ دہلی حکومت نے جنوری اور اپریل کے دو مراحل میں جفت اور طاق فارمولہ کے اشتہارات پر تقریبا پانچ کروڑ روپے خرچ کئے ۔
      First published: