ہوم » نیوز » No Category

کیجریوال کا وزیر اعظم پر نشانہ ، کہا : آخر کیا چاہتے ہیں مودی

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے ایک بار پھر وزیر اعظم مودی پر نشانہ سادھا ہے ۔

  • IBN7
  • Last Updated: Aug 23, 2015 11:23 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
کیجریوال کا وزیر اعظم پر نشانہ ، کہا : آخر کیا چاہتے ہیں مودی
دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے ایک بار پھر وزیر اعظم مودی پر نشانہ سادھا ہے ۔

نئی دہلی : دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے ایک بار پھر وزیر اعظم مودی پر نشانہ سادھا ہے ۔ کیجریوال نے اپنے رکن اسمبلی اور سابق کمانڈو سریندر سنگھ کو ضمانت ملنے کے بعد آج صبح ٹوئیٹ کیا اور اس کے ذریعے وزیر اعظم پر نشانہ سادھا ۔ کیجریوال نے اپنے ٹوئیٹ میں پوچھا ہے کہ آخر وزیر اعظم کرنا کیا چاہتے ہیں ۔


دراصل دہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے سریندر سنگھ کو 30 ہزار روپے کے مچلکہ پر ہفتہ کو ضمانت دے دی تھی ۔ سریندر کو این ڈی ایم سی ملازم کی پٹائی کے معاملے میں 21 اگست کو گرفتار کیا گیا تھا ۔


اس سے پہلے عام آدمی پارٹی نے اسے سیاسی انتقام کی وجہ سے کی گئی گرفتاری قرار دیا تھا اور ضمانت ملنے کے ایک دن بعد یعنی آج صبح دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے مودی پر نشانہ سادھا ہے ۔

First published: Aug 23, 2015 11:23 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading