نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے دہلی حکومت کے پرنسپل سکریٹری راجندر کمار کے دفتر پر چھاپے میں ضبط کچھ دستاویزات حکومت کو واپس کرنے کے دارالحکومت کی ایک خصوصی عدالت کے حکم کے بعد آج کہا کہ وزیر اعظم کے دفتر کو اس معاملے میں قوم سے وضاحت کرنی چاہئے۔
مسٹر کیجریوال نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ سی بی آئی کی عدالت کی طرف سے وزیر اعلی کے دفتر کو دستاویزات واپس کرنے کے آج کے فیصلے کے بعد وزیر اعظم کے دفتر کو وضاحت کرنی چاہئے کیونکہ مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اس کے تابع ہے ۔
عام آدمی پارٹی نے سی بی آئی کو ایک 'دکھاوٹی جانچ ایجنسی قرار دیتے ہوئے کہا کہ خصوصی عدالت کے فیصلے نے صاف کر دیا ہے کہ ملک کی اہم جانچ ایجنسی مرکز کی بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کے ہاتھوں کی کٹھ پتلی ہے۔
پارٹی نے سی بی آئی کو دہلی حکومت کے کاموں میں رکاوٹ ڈالنے کے لئے بی جے پی کا سیاسی ہتھیار بتاتے ہوئے الزام لگایا کہ مرکزی حکومت تعمیراتی کاموں کی بجائے عدالت، سی بی آئی اور ریاستی حکومت کے درمیان رسہ کشی کے کھیل میں مصروف ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔