ہوم » نیوز » No Category

کھیل تنظیموں میں سیاسی مداخلت بند ہو : کیجریوال

نئی دہلی: دہلی اور ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن (ڈی ڈی سی اے) میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں پر حملہ جاری رکھتے ہوئے وزیراعلی اروند کیجریوال نے آج کہا کہ کھیل سے متعلق تنظیموں کو کھیل سے تعلق رکھنے والے پیشہ ور لوگوں کے حوالے کردیا جانا چاہیے۔

  • UNI
  • Last Updated: Dec 23, 2015 08:46 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
کھیل تنظیموں میں سیاسی مداخلت بند ہو : کیجریوال
نئی دہلی: دہلی اور ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن (ڈی ڈی سی اے) میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں پر حملہ جاری رکھتے ہوئے وزیراعلی اروند کیجریوال نے آج کہا کہ کھیل سے متعلق تنظیموں کو کھیل سے تعلق رکھنے والے پیشہ ور لوگوں کے حوالے کردیا جانا چاہیے۔

نئی دہلی: دہلی اور ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن (ڈی ڈی سی اے) میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں پر حملہ جاری رکھتے ہوئے وزیراعلی اروند کیجریوال نے آج کہا کہ کھیل سے متعلق تنظیموں کو کھیل سے تعلق رکھنے والے پیشہ ور لوگوں کے حوالے کردیا جانا چاہیے۔


مسٹر کیجریوال نے ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ ’’کھیل تنظیموں کو سیاسی لیڈروں کے بجائے کھیلوں سے تعلق رکھنے والے پیشہ ور افراد چلائیں تو بہتر ہوگا‘‘۔


ڈی ڈی سی اے میں گھپلوں کے الزامات میں گھرے ارون جیٹلی پر وزیر اعلی نے اپنا نشانہ جاری رکھا ہے۔ دہلی اسمبلی کے کل ہوئے خصوصی اجلاس میں وزیراعظم نریندر مودی کے استعفی کے کل ہوئے خصوصی اجلاس میں وزیراعظم نریندر مودی کے استعفی کا مطالبہ کرنے کے بعد مسٹر کیجریوال نے ٹوئٹ کرکے کہا ہے کہ ’’اگرمیں مسٹر مودی کی جگہ پر ہوتا تو مسٹر جیٹلی کو فوراً معطل کردیتا‘‘۔


انہوں نے کہا کہ پہلے ہمیں پریشان کرنے کیلئے لیفٹیننٹ گورنر ، دہلی پولیس اور اینٹی کرپشن بیورا سے ڈرایا جاتا تھا ، لیکن اس مرتبہ وزیر اعظم نے سی بی آئی کے ذریعہ حملہ کیا اور معلوم نہیں آئندہ کیا کریں گے۔

First published: Dec 23, 2015 08:46 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading