ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

مودی حکومت پر طمانچہ ہے اروناچل پردیش پر سپریم کورٹ کا فیصلہ: اروند کیجریوال

نئی دہلی۔ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے اروناچل پردیش میں کانگریس حکومت کو بحال کرنے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے مرکز کی مودی حکومت پر جم کر نشانہ لگایا ہے۔

  • IBN Khabar
  • Last Updated: Jul 13, 2016 01:16 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
مودی حکومت پر طمانچہ ہے اروناچل پردیش پر سپریم کورٹ کا فیصلہ: اروند کیجریوال
علامتی تصویر

نئی دہلی۔ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے اروناچل پردیش میں کانگریس حکومت کو بحال کرنے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے مرکز کی مودی حکومت پر جم کر نشانہ لگایا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ مودی حکومت اپوزیشن جماعتوں کو کام نہیں کرنے دے رہی ہے۔ یہ لوگ آئین کے خلاف کام کر رہے ہیں۔


انہوں نے مزید کہا کہ پہلے اتراکھنڈ میں اور اب اروناچل پردیش میں سپریم کورٹ سے مرکز کی مودی حکومت کو دو بار طمانچہ لگا ہے۔ اس سے مودی حکومت سبق لے گی اور اپوزیشن حکومتوں کو کام کرنے دے گی۔ مودی جی اروناچل پردیش پر سپریم کورٹ کے فیصلے سے سبق لیں گے اور ملک میں جمہوریت، آئین اور عوام کی منتخب کردہ حکومتوں کی عزت کریں گے۔


ساتھ ہی انہوں نے کہا ہے کہ یہ سیدھے سیدھے آمریت ہے اور یہ پارٹیوں کو توڑنے اور صدر راج نافذ کرنے کی ناکام كوششیں ہیں جو کہ اتراکھنڈ اور اروناچل پردیش میں سامنے آئی ہیں۔ مجھے امید ہے کہ سپریم کورٹ کے ان دو فیصلوں کے بعد مودی جی دہلی حکومت کو بھی چلنے دیں گے۔


 

 
First published: Jul 13, 2016 01:16 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading