ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

مودی جی خود اچھے دن نہ لا سکے تو کام کرنے والوں کو بدنام کر رہے ہیں: کیجریوال

نئی دہلی۔ وزیر اعلی اروند کیجریوال نے جمعہ کو کہا کہ دہلی میں ان کی حکومت سپر ہٹ ہے اور اسی وجہ سے وزیر اعظم نریندر مودی انہیں بدنام کر رہے ہیں۔

  • IBN Khabar
  • Last Updated: Jun 18, 2016 10:00 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
مودی جی خود اچھے دن نہ لا سکے تو کام کرنے والوں کو بدنام کر رہے ہیں: کیجریوال
نئی دہلی۔ وزیر اعلی اروند کیجریوال نے جمعہ کو کہا کہ دہلی میں ان کی حکومت سپر ہٹ ہے اور اسی وجہ سے وزیر اعظم نریندر مودی انہیں بدنام کر رہے ہیں۔

نئی دہلی۔ وزیر اعلی اروند کیجریوال نے جمعہ کو کہا کہ دہلی میں ان کی حکومت سپر ہٹ ہے اور اسی وجہ سے وزیر اعظم نریندر مودی انہیں بدنام کر رہے ہیں۔ کیجریوال نے کئی ٹویٹ کر کہا کہ عوام مودی حکومت کے دو سال کا موازنہ عآپ حکومت کے ایک سال سے کر رہی ہے۔ مودی حکومت نے کچھ کام نہیں کیا، جبکہ دہلی حکومت نے سپر ہٹ کام کئے ہیں۔


عآپ لیڈر نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ مودی جی نے دہلی حکومت کو بدنام کرنے کے تمام ہتھکنڈے اپنائے ہیں۔ وہ خود تو اچھے دن نہیں لا پائے، اسی لئے وہ ان لوگوں کو بدنام کر رہے ہیں، جو اچھا کام کر رہے ہیں۔


عام آدمی پارٹی دہلی حکومت کے کام کاج میں مداخلت کرنے کا الزام اکثروبیشتر وزیر اعظم نریندر مودی پر لگاتی رہی ہے۔ کیجریوال نے حال ہی میں کہا تھا کہ وہ اس بات سے خوش ہیں کہ مودی دہلی حکومت کے معاملات میں اتنی دلچسپی لے رہے ہیں۔

First published: Jun 18, 2016 10:00 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading