ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

وزیر اعظم مودی کی والدہ کے لائن میں لگ کر نوٹ تبدیل کروانے پر کیجریوال کا طنز

کیجریوال نے آج ٹوئٹ کرکے کہا کہ مودی جی نے سیاست کے لئے ماں کو بھی قطار میں کھڑا کردیا ایسا کرکے انہوں نے اچھا نہیں کیا۔

  • UNI
  • Last Updated: Nov 15, 2016 08:10 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
وزیر اعظم مودی کی والدہ کے لائن میں لگ کر نوٹ تبدیل کروانے پر کیجریوال کا طنز
کیجریوال نے آج ٹوئٹ کرکے کہا کہ مودی جی نے سیاست کے لئے ماں کو بھی قطار میں کھڑا کردیا ایسا کرکے انہوں نے اچھا نہیں کیا۔

نئی دہلی۔ پانچ سو اور ایک ہزار روپے کے نوٹ بند کرنے کے اعلان کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی پر مسلسل حملہ کر رہے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے ان (مودی) کی والدہ کے پرانے نوٹ تبدیل کرانے کے لئے بینک جانے پر طنز کیا ہے۔ مسٹر کیجریوال نے آج ٹوئٹ کرکے کہا کہ مودی جی نے سیاست کے لئے ماں کو بھی قطار میں کھڑا کردیا ایسا کرکے انہوں نے اچھا نہیں کیا۔


انہوں نے کہا کہ اگر کبھی ایسی صورت پیش آئی تو میں اپنی والدہ کو لائن میں کھڑا نہیں کروں گا بلکہ خود لائن میں کھڑا ہوجاؤں گا۔ خیال رہے کہ وزیر اعظم مودی کی والدہ نے آج گاندھی نگر میں قطار میں کھڑے ہوکر 4500 روپے کے پرانے نوٹ تبدیل کرائے۔

First published: Nov 15, 2016 07:55 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading