உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

     کیجریوال حکومت کی کورونا متاثرین کے زخموں پر مرہم لگانے کی کوشش ، نئی معاوضہ اور مدد اسکیم کا کیا اعلان

     کیجریوال حکومت کی کورونا متاثرین کے زخموں پر مرہم لگانے کی کوشش ، نئی معاوضہ اور مدد اسکیم کا اعلان

     کیجریوال حکومت کی کورونا متاثرین کے زخموں پر مرہم لگانے کی کوشش ، نئی معاوضہ اور مدد اسکیم کا اعلان

    کیجریوال حکومت نے کورونا سے فوت ہونے والوں کے اہل خانہ کے درد پر مرہم لگانے کے لئے سماجی تحفظ کی اسکیم شروع کی ہے ۔ دہلی میں آج اس اسکیم کو آن لائن لانچ کیا گیا ۔ اس اسکیم کے تحت کورونا سے فوت ہونے والے لوگوں کے اہل خانہ کو کئی طریقے سے مالی مدد دینے کا اعلان کیا گیا ہے ۔

    • Share this:
    نئی دہلی : دہلی کی اروند کیجریوال حکومت نے کورونا سے فوت ہونے والوں کے اہل خانہ کے درد پر مرہم لگانے کے لئے سماجی تحفظ کی اسکیم شروع کی ہے ۔ دہلی میں آج اس اسکیم کو آن لائن لانچ کیا گیا ۔ اس اسکیم کے تحت کورونا سے فوت ہونے والے لوگوں کے اہل خانہ کو کئی طریقے سے مالی مدد دینے کا اعلان کیا گیا ہے ۔ خود وزیر اعلی اروند کیجریوال نے اس اسکیم کے متعلق اعلان کرتے ہوئے کہا بتایا کہ کافی وقت سے غور و خوض چل رہا تھا ، جس کے بعد یہ اسکیم بن کر تیار ہوئی ہے ۔ اروند کجریوال نے کہا کہ ہم پچھلے ڈیڑھ سال سے وبائی بیماری کا مقابلہ کر رہے ہیں ۔ کورونا کی دو لہریں آچکی ہیں ، لیکن دہلی میں کورونا کی چوتھی لہر آچکی ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ چوتھی لہر نہایت مہلک تھی ، شاید ہی کوئی ایسا خاندان ہوگا ، جو اس مرتبہ کورونا سے متاثر نہ ہوا ہو ۔ اس بار یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ بہت سارے خاندانوں میں ان کے والدین کا سایہ بچوں کے سروں سے اٹھ گیا ہے ۔ ایسے افراد جو اپنے گھر میں کورونا کی وجہ سے فوت ہوئے ان کو 50 ہزار معاوضہ دیا جائے گا اور اس سلسلے میں کوئی دوسری بات نہیں پوچھی جائے گی بلکہ صرف یہ معلوم کیا جائے گا کہ وہ کورونا سے فوت ہوئے ہیں ۔

    اروند کجریوال نے کہا کہ ان لوگوں کے لئے بھی ہم نے سوچا ہے جن کے اہل خانہ میں سے کمانے والے کی موت ہوگئی ہے ۔ ایسے لوگوں کو ماہانہ رقم مدد کے طور پر دی جائے گی ۔ ان کے بچوں کو 25 سال کی عمر تک 2500 روپے ماہانہ دیئے جائیں گے ، جنہوں نے اپنے والدین کو کھو دیا ہے ۔ خواہ والدین میں سے ایک کی موت سے پہلے ہی ہوچکی ہو اور ایک کی موت کورونا کی وجہ سے ہوئی ہو ۔

    وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ پورٹل آج لانچ کیا جارہا ہے ۔ دہلی حکومت کے نمائندے ، وہ لوگ جو اپنے گھروں میں کورونا کی وجہ سے فوت ہوچکے ہیں ، وہ خود بھی پورٹل پر درخواست دے سکتے ہیں ۔ لیکن ایک ذمہ دار حکومت ہونے کے ناطے حکومت کا نمائندہ متاثرہ افراد کے اہل خانہ کے گھروں کا بھی دورہ کرے گا اور فارم بھرنے میں متاثرین کی مدد کرے گا ۔

    میری اپیل ان نمائندوں سے ہے کہ لوگ کاغذات کی کمی کا حوالہ دے کر معاوضے سے محروم نہ رہ جائیں ، اگر کاغذات کی کمی ہے تو حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان لوگوں کی ہر طرح سے مدد کرے اور معاوضہ انہیں ملے ۔ متاثرہ افراد کے اہل خانہ کو کسی طرح بھی تنگ نہیں کیا جانا چاہئے ۔ کسی کے گھر میں موت ہوچکی ہے ، کمانے والا چلا گیا ہے ، لہذا اگر آپ کوشش کرنی چاہتے ہیں تو آپ کو جلد از جلد ان کی مدد کرنی ہوگی ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: