ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

طلبا کوکیجریوال حکومت کا بڑا تحفہ، دہلی میں ڈی ٹی سی کی اے سی بسوں میں بھی اب اسٹوڈنٹس پاس کئے جائیں گے تسلیم

دہلی کے طلبا اب اسٹوڈنٹس پاس پرڈی ٹی سی کی اے سی بسوں میں بھی سفرکرسکیں گے، اس کے لئے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ اس کا مطلب واضح ہے کہ طلبا ابھی سے اس سفرکا لطف اٹھاسکتے ہیں۔

  • Share this:
طلبا کوکیجریوال حکومت کا بڑا تحفہ، دہلی میں ڈی ٹی سی کی اے سی بسوں میں بھی اب اسٹوڈنٹس پاس کئے جائیں گے تسلیم
ڈی ٹی سی کی اے سی بسوں میں بھی اب طلبا کے اسٹوڈنٹس پاس تسلیم کئے جائیں گے۔

دہلی کے طلبا کو کیجریوال حکومت نے تحفہ دیا ہے۔ دہلی کے طلبا اب اسٹوڈنٹس پاس پرڈی ٹی سی کی اے سی بسوں میں بھی سفرکرسکیں گے، اس کے لئے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ اس کا مطلب واضح ہے کہ طلبا ابھی سے اس سفرکا لطف اٹھاسکتے ہیں۔


اطلاعات کے مطابق دہلی کے طلبا کو اب کالج پہنچنامزید آرام دہ ہونے والا ہے۔ دہلی حکومت نے طلبا کو اسٹوڈنٹس پاس پرڈی ٹی سی کی اے سی بسوں میں سفرکرنے کی اجازت دے دی ہے۔ ابھی تک طلبا اسٹوڈنٹس پاس پرصرف ڈی ٹی سی کی نان اے سی بسوں میں ہی سفرکرسکتے تھے۔


گزشتہ کافی وقت سے اے سی بسوں میں بھی اسٹوڈنٹس پاس کو تسلیم کئے جانے کامطالبہ کیا جارہا تھا۔ اس بات کی اطلاع دہلی حکومت کے وزیرٹرانسپورٹ کیلاش گہلوت نے دیتے ہوئے کہا کہ دہلی کے طلبا کومبارکباد۔ جیسا کہ ہم نے وعدہ کیا تھا کہ اب آپ سبھی اے سی بسوں میں بھی اسٹوڈنٹس پاس کا استعمال کرسکیں گے۔


یہ بھی پڑھیں:           لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کو روکنے کی طاقت صرف عام آدمی پارٹی میں ہے: اروند کیجریوال

یہ بھی پڑھیں:     دلی میں 40 سرکاری خدمات کی فراہمی گھر تک، دینے ہوں گے صرف 50 روپے زائد

یہ بھی پڑھیں:  محلہ کلینک دیکھنے پہنچےاقوام متحدہ کے سابق جنرل سکریٹری، کیجریوال حکومت کو سراہا
First published: Nov 16, 2018 05:20 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading