ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

مودی جی، اب ضد چھوڑئیے، ہمارے ساتھ مل کر کام کیجئے: کیجریوال

نئی دہلی۔ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے ایک بار پھر وزیر اعظم نریندر مودی پر حملہ بولا ہے۔

  • IBN7
  • Last Updated: Oct 20, 2015 11:27 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
مودی جی، اب ضد چھوڑئیے، ہمارے ساتھ مل کر کام کیجئے: کیجریوال
نئی دہلی۔ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے ایک بار پھر وزیر اعظم نریندر مودی پر حملہ بولا ہے۔

نئی دہلی۔  دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے ایک بار پھر وزیر اعظم نریندر مودی پر حملہ بولا ہے۔ کیجریوال نے بدعنوانی پر ایک سروے کا حوالہ دیتے ہوئے مودی کو نشانہ بنایا۔ کیجریوال نے کہا کہ عام آدمی پارٹی کی حکومت میں دہلی میں بدعنوانی کم ہوئی ہے۔


کیجریوال نے لکھا کہ سی ایم ایس سروے میں چونکانے والی حقیقت سامنے آئی ہے۔ سب سے پہلے یہ کہ دہلی پولیس (مودی جی اور ان کے ایل جی کے تابع) سب سے زیادہ بدعنوان ہے۔ دوسرا یہ کہ دہلی میں بدعنوانی کم ہوئی ہے۔ اس سے عام آدمی پارٹی کی حکومت کی نیت اور انتظامی قابلیت کا پتہ چلتا ہے۔


کیجریوال نے اگلے ٹویٹ میں لکھا ہے، مودی جی، اب ضد چھوڑئیے، ہمارے ساتھ مل کر کام کیجئے اور پولیس دہلی حکومت کو دیجئے۔ ہم آپ کو ایک سال میں ٹھیک کرکے دکھائیں گے۔

First published: Oct 20, 2015 11:27 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading