ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

کیجریوال کا ٹویٹ - ' کھٹر سے ملنے آ رہا ہوں، کیپٹن جی، آپ بھی آ جاو

نئی دہلی۔ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال قومی راجدھانی میں فضائی آلودگی کی سطح کو کم کرنے کے بارے میں ہریانہ کے وزیراعلی منوہر لال کھٹر سے تبادلہ خیال کر سکتے ہیں۔

  • UNI
  • Last Updated: Nov 14, 2017 01:09 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
کیجریوال کا ٹویٹ - ' کھٹر سے ملنے آ رہا ہوں، کیپٹن جی، آپ بھی آ جاو
کیجریوال نے دارالحکومت میں آلودگی کی سطح کو کم کرنے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے ہریانہ اور پنجاب کے وزراء اعلی کے ساتھ ملاقات کی خواہش ظاہر کی ہے۔

نئی دہلی۔ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال قومی راجدھانی میں فضائی آلودگی کی سطح کو کم کرنے کے بارے میں ہریانہ کے وزیراعلی منوہر لال کھٹر سے تبادلہ خیال کر سکتے ہیں۔ مسٹر کیجریوال نے پنجاب کے وزیر اعلی کیپٹن امرندر سنگھ سے بھی اس میٹنگ میں شمولیت کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کیا، ’’سر، میں ہریانہ کے وزیر اعلی سے ملاقات کے لئے بدھ کو چنڈی گڑھ پہنچ رہا ہوں۔ اچھا ہوگا، جب آپ بھی وقت نکال کر ملیں۔ یہ سب کے مفاد میں ہے‘‘۔


واضح رہے کہ مسٹر کیجریوال نے دارالحکومت میں آلودگی کی سطح کو کم کرنے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے ہریانہ اور پنجاب کے وزراء اعلی کے ساتھ ملاقات کی خواہش ظاہر کی ہے۔ دہلی میں فضائی آلودگی کے معاملے پر نیشنل گرین ٹربیونل (این جی ٹی) نے کیجریوال حکومت کی مذمت کی ہے۔

First published: Nov 14, 2017 01:09 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading