ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

عالمی یوم خواتین پر کیجریوال کی درخواست: خواتین کو دھمکی دینے والوں کو ان فالو کریں پی ایم

نئی دہلی۔ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے آج بین الاقوامی یوم خواتین کے موقع پر خواتین کو مبارکباد دی اور خواتین پرظلم کرنےوالوں کے خلاف سخت کارروائی کیلئے وزیر اعظم نریندر مودی سے اپیل کی۔

  • UNI
  • Last Updated: Mar 08, 2017 01:58 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
عالمی یوم خواتین پر کیجریوال کی درخواست: خواتین کو دھمکی دینے والوں کو ان فالو کریں پی ایم
فائل فوٹو

نئی دہلی۔  دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے آج بین الاقوامی یوم خواتین کے موقع پر خواتین کو مبارکباد دی اور خواتین پرظلم کرنےوالوں کے خلاف سخت کارروائی کیلئے وزیر اعظم نریندر مودی سے اپیل کی۔ مسٹر کیجریوال نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا، ’’آپ سب کو’ویمنس ڈے ‘مبارک ہو۔ اس موقع پر میں معزز وزیر اعظم سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ خواتین کے خلاف ظلم کرنے والے اور ان پر ظلم و ستم کے لئے ذمہ دار عناصر کے خلاف سخت کارروائی کریں، ساتھ ہی وہ ان تمام لوگوں کو ان فالو کریں جو خواتین کو گالی اور دھمکیاں دیتے ہیں۔‘‘


وزیر اعظم سے مسٹر کیجریوال نے یہ اپیل کارگل جنگ میں شہید کی بیٹی گرمهر کے اس الزام کے تناظر میں کی ہے جس میں اس نے (گرمهر) کہا ہے کہ دہلی یونیورسٹی کے رامجس کالج میں تشدد کے خلاف اس کی مہم کو لے کر اسےعصمت دری کی دھمکی دی گئی ہے ۔ اس سے پہلے کل دہلی اسمبلی میں ایک بحث کے دوران گرمهر کا معاملہ اٹھا تھا۔

First published: Mar 08, 2017 01:58 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading