உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    والینٹئر طاق وجفت فارمولے کی خلاف ورزی کرنے والوں سےبدسلوکی نہ کریں: کیجریوال

    نئی دہلی۔ وزیر اعلی اروند کیجریوال نے یکم جنوری سے دارالحکومت میں طاق و جفت فارمولے کے نفاذکے لئے تعینات کئے جانے والےوالینٹئرز کو آج خبردار کیا ہے کہ وہ لوگوں کے ساتھ زیادتی کرنے کی بجائے نرم رویے سے ان کا دل جیت کر منصوبے کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار اداکریں۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

      نئی دہلی۔ وزیر اعلی اروند کیجریوال نے یکم جنوری سے دارالحکومت میں طاق و جفت فارمولے کے نفاذکے لئے تعینات کئے جانے والےوالینٹئرز کو آج خبردار کیا ہے کہ وہ لوگوں کے ساتھ زیادتی کرنے کی بجائے نرم رویے سے ان کا دل جیت کر منصوبے کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار اداکریں۔ منصوبے میں تعاون کے لئے شامل کئے جانے والے سول ڈیفنس،این این سی سی اوراین این ایس کے والینٹئر اورکیڈٹوں کو یہاں چھترسال اسٹیڈیم میں خطاب کرتے ہوئے مسٹر کیجریوال نے ان کے کردار کے بارے میں آگاہ کیا۔

      وزیر اعلی نے کہا کہ لوگوں کے ساتھ تو تو۔میں میں کرنے اور ان سے الجھنے کی بجائے ان کا دل جیتنے کی کوشش کریں اور گاندھی گیری کا راستہ اپنا کر منصوبے کی خلاف ورزی کرنے والوں کو پھول پیش کریں۔آپ لوگوں کے ساتھ نرم رویہ اختیار کریں۔ مسٹر کیجریوال نے کہا کہ لال بتی پر وہ تختی لئے رہیں اور خلاف ورزی کرنے والوں کو اسے دکھائیں۔ کسی کا چالان کاٹنے کی کوشش نہ کریں اور ان کے ساتھ  بدسلوکی نہ کریں اور گاندھی گیری اپنا کر ان سے گھر واپس جانے کی اپیل کریں۔

      اس سے پہلے مسٹر کیجریوال نے سول لائنز واقع سرکاری پرتیبھا وکاس ودھیالیہ میں اسکول کے بچوں کو خطاب کیا اور ان سے کہا کہ وہ اپنے والدین سے دارالحکومت کو آلودگی سے پاک بنانے کے لئے طاق و جفت فارمولے کو اپنانے پر زور دیں۔ مسٹر کیجریوال نے بچوں سے کہا کہ وہ اپنے والدین سے گاڑی کے لئے آلودگی کنٹرول میں ہے کاسرٹیفکیٹ حاصل کرنے کی اپیل کریں۔ بچوں سے انہوں نے اس منصوبے کو کامیاب بنانے کے لئے اپنے رشتہ داروں اور دوستوں سے بھی خلاف ورزی نہیں کرنے کی درخواست کرنے کو کہا۔

      First published: