உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سیکس سی ڈی سانحہ پر بولے کیجریوال: پارٹی میں ایک گندی مچھلی تھی، ہم نے اسے نکال پھینکی

    وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال: فائل فوٹو

    وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال: فائل فوٹو

    نئی دہلی۔ عام آدمی پارٹی کے وزیر (اب ہٹائے گئے) سندیپ کمار کے سیکس سی ڈی سانحہ کو لے کر آج دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے صفائی پیش کی۔

    • IBN Khabar
    • Last Updated :
    • Share this:

      نئی دہلی۔ عام آدمی پارٹی کے وزیر (اب ہٹائے گئے) سندیپ کمار کے سیکس سی ڈی سانحہ کو لے کر آج دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے صفائی پیش کی۔ کیجریوال نے ایک ویڈیو کے ذریعہ کہا کہ انہیں سندیپ کمار کی حرکت سے بے حد دکھ پہنچا ہے، لیکن انہیں کیسے پتہ چلتا کہ وہ ایسا کریں گے۔ دوسری جماعتوں کے الٹ ہم نے کارروائی کرنے میں تاخیر نہیں کی۔


      سی ایم کیجریوال نے کہا  کہ سندیپ کمار کی حرکت نے پارٹی کی تحریک کو دھوکہ دیا ہے۔ 'عآپ' ہی پورے ملک کی واحد امید ہے۔ انہوں نے اس امید کے ساتھ دھوکہ کیا ہے۔ لیکن، جیسے ہی ہمیں اس بارے میں پتہ چلا ویسے ہی ہم نے فوری طور پر انہیں پارٹی سے نکال دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کچھ لوگوں کے ذہن میں آ رہا ہو گا کہ عام آدمی پارٹی بھی ایسی ہو گئی تو آپ سے کہنا چاہوں گا کہ کسی کے ماتھے پر نہیں لکھا ہے کہ وہ کیسا ہے؟


      انہوں نے مزید کہا کہ ہم پارٹی میں لوگوں کو جگہ پوری جانچ پڑتال کے بعد دیتے ہیں، لیکن اگر ساری جانچ کرانے کے بعد کوئی چیز چھوٹ جائے تو کیا بھروسہ؟ کسی کو اپنے بیٹے کے بارے میں نہیں پتہ کہ وہ آگے چل کر کیا کرے گا؟ مجھے دکھ ہے کہ اس طرح کے لوگ ہمارے درمیان میں تھے، لیکن دوسری پارٹیوں کی طرح ہم نے ان پر پردہ ڈالنے کی کوشش نہیں کی۔


      کیجریوال نے یہ بھی کہا کہ موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے لوگوں میں یہ سوال فطری ہے کہ آپ اور دیگر پارٹیوں میں آخر فرق کیا ہے؟ انہوں نے کہا کہ اگر کسی بھی عآپ لیڈر یا وزیر کے کسی غلط کام کا ثبوت پیش کیا گیا، تو پارٹی نے اس پر فوری طور پر کارروائی کی۔ دیگر سیاسی جماعتوں نے ایسا نہیں کیا۔

      First published: