ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

خصوصی ریاست کے درجہ کا مطالبہ : دہلی وزیر اعلی کجریوال نے چندرا بابو نائیڈو کی حمایت کی

دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کجریوال نے تیلگودیشم (ٹی ڈی پی) کے آندھراپردیش کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے کے موقف کی تائید کرتے ہوئے ٹی ڈی پی کے ممبران پارلیمنٹ کو حمایت دینے کا اعلان کیا۔

  • UNI
  • Last Updated: Apr 08, 2018 07:11 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
خصوصی ریاست کے درجہ کا مطالبہ : دہلی وزیر اعلی کجریوال نے چندرا بابو نائیڈو کی حمایت کی
دلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال: فائل فوٹو۔

نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کجریوال نے تیلگودیشم (ٹی ڈی پی) کے آندھراپردیش کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے کے موقف کی تائید کرتے ہوئے ٹی ڈی پی کے ممبران پارلیمنٹ کو حمایت دینے کا اعلان کیا۔دہلی کے وزیر اعلیٰ آج نئی دہلی کے تغلق روڈ پولیس اسٹیشن پہنچے جہاں ٹی ڈی پی کے ممبران پارلیمنٹ کو ’خصوصی ریاست کا درجہ‘ دینے کے معاملہ میں آج حراست میں لیا گیاہے۔انہوں نے آندھراپردیش کے ممبران کو حراست میں لئے جانے کی مذمت کی۔

انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی افسوسناک ہے کہ ٹی ڈی پی کے ممبران پارلیمنٹ کو گرفتار کیا گیا جبکہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کرنا چاہتے تھے۔یہ غیر جمہوری طرز عمل ہے۔مسٹر کجریوال نے ٹی ڈی پی کے مذکورہ موقف کی حمایت کی۔انہوں نے کہا ’’ ہم ٹی ڈی پی کے موقف کی مکمل حمایت کرتے ہیں‘‘۔

دہلی کے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہم نے اظہار یکجہتی کی لئے حراست میں لئے گئے ممبران سے ملاقات کی ۔ہم ان کے خلاف کی گئی کارروائی کی مذمت کرتے ہیں۔

First published: Apr 08, 2018 07:11 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading