نئی دہلی۔ جواہر لال نہرو یونیورسٹی سے متعلق تنازعہ ابھی ختم بھی نہیں ہوا ہے کہ اسی درمیان دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کے اس معاملے پر وزیر اعظم کونشانہ بناتے ٹوئٹر پر پوسٹ کئے گئے ایک کارٹون میں ہنومان جی کودکھائے جانے سے ہنگا برپا ہو گیا ہے۔ مسٹر کیجریوال نے اس کارٹون میں نریندر مودی پر مہنگائی، روپے کی قدر میں کمی، مارکیٹ کی صورتحال اور قومی سلامتی جیسے ناگزیر مسائل کو نظر انداز کرتے ہوئے پوری توجہ جے این یو پر مرکوز کرنے پر طنز کیا ہے لیکن ایسا کرتے وقت جانے انجانے میں وہ کچھ ایسا کر بیٹھے کہ ایک نیا تنازعہ اٹھ کھڑا ہوگیا۔
اس کارٹون میں مسٹر مودی میک ان انڈیا کے اسٹیج پر کھڑے ہیں اور اسٹیج پر لگے بینر میں لکھا ہے۔ روہت ویمولا، پٹھان کوٹ حملہ، روپیہ کی قدر میں کمی، اسمبلی انتخابات۔ اس میں ہنومان کی شکل میں دکھائے گئے شخص کی دم میں آگ لگی ہوئی ہے اور اسے یہ کہتے ہوئے دکھایا گیا ہے کہ '' سر، میں نے کر دیا ہے، اب سب کی توجہ جے این یو کی طرف ہے۔ ''کارٹون میں تھوڑی ہی دور پر آگ لگی ہوئی ہے اور اس کے آس پاس صحافی کھڑے ہوئے ہیں۔ یہ کارٹون معروف کارٹونسٹ سریندر کا بنایا ہوا ہے جسے ہندو اخبار نے شائع کیا تھا۔
کیجریوال نے ٹوئٹر پر اسے ہی پوسٹ کر دیا ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔ اس پر لوگوں کا بڑا تلخ ردعمل آ رہا ہے۔ کچھ نے لکھا ہے کہ کیا جناب کجریوال یہ بتانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ ہنومان جی آگزنی کرنے والے شخص تھے۔ کسی اور نے کہا ہے کہ یہ ہندوستان میں رواداری کا ثبوت ہے کہ دیوی دیوتاؤں کے ساتھ مذاق بھی برداشت کر لیا جاتا ہے کسی دیگر ملک میں ایسا ہو تا تو اسے توہین مذہب کے الزام میں پھانسی پر چڑھا دیا جائے گا۔ ایک اور ٹوئٹر کے پیغام میں کسی نے لکھا ہے، "جناب کیجریوال جی کسی اور مذہب کے مسیحاؤں پر یہ مذاق کرکے دیکھئے آپ کا کیا حشر ہوگا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔