ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

اب تہاڑ میں ڈی جی کی تقرری پر کیجریوال اور ایل جی آمنے سامنے ، کیا پھر شروع ہوگی جنگ ؟

نئی دہلی : ایک مرتبہ پھر عام آدمی پارٹی اور لیفٹیننٹ گورنر نجیب جنگ آمنے سامنے آگئے ہیں اور اس مرتبہ وہ تہاڑ جیل میں ڈی جی کے تقرری کو لے کر آمنے سامنے آگئے ہیں ۔

  • Agencies
  • Last Updated: Apr 20, 2016 09:43 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
اب تہاڑ میں  ڈی جی کی تقرری پر کیجریوال اور ایل جی آمنے سامنے ، کیا پھر شروع ہوگی جنگ ؟
نئی دہلی : ایک مرتبہ پھر عام آدمی پارٹی اور لیفٹیننٹ گورنر نجیب جنگ آمنے سامنے آگئے ہیں اور اس مرتبہ وہ تہاڑ جیل میں ڈی جی کے تقرری کو لے کر آمنے سامنے آگئے ہیں ۔

نئی دہلی : ایک مرتبہ پھر عام آدمی پارٹی اور لیفٹیننٹ گورنر نجیب جنگ آمنے سامنے آگئے ہیں اور اس مرتبہ وہ تہاڑ جیل میں ڈی جی کے تقرری کو لے کر آمنے سامنے آگئے ہیں ۔ کیجریوال حکومت نے سینئر آئی پی ایس افسر جے کے شرما کو تہاڑ جیل کا ڈائریکٹر جنرل مقرر کیا ہے ، لیکن لیفٹیننٹ گورنر نجیب جنگ نے اس حکم کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ اروند کیجریوال حکومت نے ان کی پیشگی اجازت نہیں لی ۔ ریاستی حکومت نے دہلی ہوم گارڈس کے ڈائریکٹر جنرل 1982 بیچ کے آئی پی ایس افسر شرما کو ڈی جی (جیل) کا اضافی چارج دیا تھا ۔


دہلی حکومت کے محکمہ داخلہ کے ایڈیشنل سکریٹری کی جانب سے جاری حکم میں کہا گیا ہے کہ ڈی جی (ہوم ​​گارڈ) جے شرما، آئی پی ایس  اگلے حکم تک ڈائریکٹر جنرل (جیل) کا اضافی چارج سنبھالیں گے ۔ ذرائع نے بتایا کہ دہلی حکومت نے تہاڑ جیل کے ڈی جی کے طور پر شرما کی تقرری سے متعلق فائل پیشگی اجازت کے لئے لیفٹیننٹ گورنر کے دفتر کو نہیں بھیجی تھی ۔


لیفٹیننٹ گورنر کے دفتر میں ایک ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ گورنر نے شرما کی تہاڑ جیل کے ڈی جی کے طور پر تقرری کے حکومت کے حکم کو کالعدم قرار دیا ہے ۔

First published: Apr 20, 2016 09:43 AM IST