ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

کیجریوال کا مودی کو پھر مکتوب، تنازعات حل کرنے کی درخواست کی

نئی دہلی۔ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ایک بار پھرخط لکھا ہے۔

  • IBN7
  • Last Updated: Sep 22, 2015 03:55 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
کیجریوال کا مودی کو پھر مکتوب، تنازعات حل کرنے کی درخواست کی
نئی دہلی۔ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ایک بار پھرخط لکھا ہے۔

نئی دہلی۔ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ایک بار پھرخط لکھا ہے۔ خط میں وزیر اعظم سے دہلی حکومت اور مرکز کے درمیان جاری تنازعات کو حل کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ کیجریوال نے لکھا ہے کہ دہلی کی بھلائی کے لئے ایسا کوئی مسئلہ نہیں ہے جسے حل نہ کیا جا سکے۔


کیجریوال نے یہ بھی لکھا ہے کہ اس کے لئے تھوڑے سے کھلے ذہن کی ضرورت ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ کیجریوال کا یہ خط کل سپریم کورٹ کے تبصرے کے بعد لکھا گیا ہے۔ سپریم کورٹ نے کل کہا تھا کہ مرکز اور ریاست کے جھگڑے میں دہلی کے لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔


کچھ دن پہلے دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر نجیب جنگ کی جانب سے افسروں کو جاری کردہ ہدایت کے بعد کیجریوال نے وزیر اعظم کے نام کھلا خط لکھا تھا۔ اس میں کیجریوال نے ایل جی کی دخل اندازی روکنے اور دہلی میں کام کرنے دینے کی بات کہی تھی۔ اس سے پہلے بھی کئی مواقع پر کیجریوال وزیر اعظم کو خط لکھ کر مرکز پر حملہ بول چکے ہیں۔ دہلی حکومت نے دہلی میں بڑے بڑے ہورڈنگ لگا کر دہلی میں کام کرنے دینے کی گزارش کی تھی۔


 
First published: Sep 22, 2015 03:55 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading