ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

کیرالہ میں نہیں تھم رہے کورونا کے کیسز ، 24 گھنٹوں میں 22 ہزار سے زیادہ نئے معاملات، 128 اموات

ملک کی جہاں کئی ریاستوں میں کورونا کے معاملات میں کمی آرہی ہے وہیں کیرالہ میں کورونا کے کیسز مسلسل بڑھتے جارہے ہیں ۔ بدھ کو بھی کیرالہ میں 22 ہزار سے زیادہ نئے معاملات سامنے آئے تھے وہیں گزشتہ 24 گھنٹے میں ریاست میں 22 ہزار 64 نئے معاملات سامنے آئے ہیں ۔

  • Share this:
کیرالہ میں نہیں تھم رہے کورونا کے کیسز ، 24 گھنٹوں میں 22 ہزار سے زیادہ نئے معاملات، 128 اموات
کیرالہ میں نہیں تھم رہے کورونا کے کیسز ، 24 گھنٹوں میں 22 ہزار سے زیادہ نئے معاملات، 128 اموات ۔ تصویر : فائل فوٹو ۔ پی ٹی آئی ۔

نئی دہلی : کیرالہ میں کورونا کے مسلسل بڑھتے کیسز اب ڈرا رہے ہیں ۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں کیرالہ میں ایک مرتبہ پھر سے 22 ہزار سے زیادہ نئے معاملات سامنے آئے ہیں ۔ مسلسل بڑھتے معاملات نے صحت ماہرین کو بھی پریشان کردیا ہے ۔ حالانکہ ریاستی حکومت نے ویک اینڈ پر لاک ڈاون لگانے کا فیصلہ کیا ہے ، لیکن یہ اعداد و شمار تشویشناک ہیں ۔ جنوب کی اس ریاست میں کورونا کے بڑھتے نمبرات کو دیکھ کر مرکزی سرکار نے ایک چھ رکنی ٹیم کو بھی وہاں بھیجا ہے ۔


ملک کی جہاں کئی ریاستوں میں کورونا کے معاملات میں کمی آرہی ہے وہیں کیرالہ میں کورونا کے کیسز مسلسل بڑھتے جارہے ہیں ۔ بدھ کو بھی کیرالہ میں 22 ہزار سے زیادہ نئے معاملات سامنے آئے تھے وہیں گزشتہ 24 گھنٹے میں ریاست میں 22 ہزار 64 نئے معاملات سامنے آئے ہیں جبکہ 16 ہزار 649 افراد شفایاب ہوئے ہیں ۔ کورونا کی وجہ سے گزشتہ 24 گھنٹے میں ریاست میں 128 افراد کی موت ہوئی ہے ۔


وہیں دوسری طرف ملک میں اثنا جمعرات کو 43 لاکھ 92 ہزار 697 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے  ملک میں اب تک 45 کروڑ 07 لاکھ 06 ہزار 257 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعرات کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں میں کورونا کے 43509 نئے کیسز سامنے آنے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 15 لاکھ 28 ہزار 114 ہوگئی ہے ۔


اسی دوران 640 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد چار لاکھ 22 ہزار 662 ہوگئی ہے ۔ ملک میں ایکٹو کیسز کی شرح کم ہوکر 1.28 فیصد ، شفایابی کی شرح 97.38 فیصد ہوگئی ہے اورشرح اموات 1.34 فیصد ہو گئی ہے۔ مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹو کیسز 466 بڑھ کر 85913 ہوگئے ہیں ۔

نیوز ایجنسی یو این آئی کے ان پٹ کے ساتھ ۔ 
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jul 29, 2021 07:18 PM IST