ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

کورونا : ملک کی کس ریاست کی آبادی میں کتنی اینٹی باڈی ، ICMR کے سروے میں جانئے سب کچھ

Sero Survey : ہندوستان کے 70 اضلاع میں آئی سی ایم آر کے ذریعہ کئے گئے نیشنل سیرو سروے کے چوتھے دور کے نتائج کو مرکزی وزارت صحت نے بدھ کو شیئر کیا ۔

  • Share this:
کورونا : ملک کی کس ریاست کی آبادی میں کتنی اینٹی باڈی ، ICMR کے سروے میں جانئے سب کچھ
کورونا : ملک کی کس ریاست کی آبادی میں کتنی اینٹی باڈی ، ICMR کے سروے میں جانئے سب کچھ

نئی دہلی : آئی سی ایم آر کے ذریعہ 14 جون سے چھ جولائی کے درمیان کئے گئے ایک سیرو سروے کے نتائج کے مطابق گیارہ ریاستوں میں کئے گئے سروے میں کم سے کم دو تہائی آبادی میں کورونا وائرس اینٹی باڈی ڈیولپ پائی گئی ہے ۔ مدھیہ پردیش 79 فیصد سیرو پری ویلینس کے ساتھ فہرست میں سب سے اوپر ہے جبکہ کیرالہ 44.4  فیصد کے ساتھ سب سے نیچے ہے ۔ آسام میں سیرو پری ویلینس 50.3 فیصد اور مہاراشٹر میں 58 فیصد ہے ۔


ہندوستان کے 70 اضلاع میں آئی سی ایم آر کے ذریعہ کئے گئے نیشنل سیرو سروے کے چوتھے دور کے نتائج کو مرکزی وزارت صحت نے بدھ کو شیئر کیا ۔ سروے شدہ آبادی میں سیرو پری ویلینس راجستھان میں 76.2 فیصد ، بہار میں 75.9 فیصد ، گجرات میں 75.3 فیصد ، چھتیس گڑھ میں 74.6 فیصد ، اتراکھنڈ میں 73.1 فیصد ، اترپردیش میں 71 فیصد ، آندھرا پردیش میں 70.2 فیصد ، کرناٹک میں 69.8 فیصد ، تمل ناڈو میں 69.2 فیصد اور اوڈیشہ میں 68.1 فیصد پائی گئی ۔


ان نتائج کا حوالہ دیتے ہوئے وزارت صحت نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ آئی سی ایم آر کے ساتھ مشاورت سے اپنی سیرو اسٹڈیز کریں تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ یہ اسٹڈیز معیاری پروٹوکول پر عمل کریں۔


مرکز نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں کو یہ بھی مشورہ دیا ہے کہ وہ آئی سی ایم آر کے ساتھ مشاورت سے سیرو سروے کریں تاکہ مقامی سطح پر صحت عامہ کے اقدامات وضع کرنے کے لیے درکار 'سیرو پری ویلینس' کے بارے میں ضلعی سطح کا ڈیٹا تیار کیا جا سکے۔

مرکزی وزارت صحت کے ایک بیان کے مطابق یہ بات صحت کے مرکزی سکریٹری راجیش بھوشن کی طرف سے سبھی ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں کے ایڈیشنل چیف سکریٹریوں / پرنسپل سکریٹریوں / سیکریٹریوں (ہیلتھ) کو لکھے گئے خط میں کہی گئی ہے۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jul 29, 2021 12:14 AM IST