உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Kerala Corona Death: کیرالہ میں اچانک بڑھی کورونا متاثرین کی موت کی تعداد ، جانئے کیوں؟

    Kerala Corona Death: کیرالہ میں اچانک بڑھی کورونا متاثرین کی موت کی تعداد ، جانئے کیوں؟

    Kerala Corona Death: کیرالہ میں اچانک بڑھی کورونا متاثرین کی موت کی تعداد ، جانئے کیوں؟

    Kerala Coronavirus Case updates : کیرالہ میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے ۔ ریاست کے محکمہ صحت کی جانب جاری کئے گئے اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ 16 دنوں میں کیرالہ میں 5300 لوگوں کی موت کو بیک لاگ لسٹ میں رکھا گیا ہے ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : کیرالہ میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے ۔ ریاست کے محکمہ صحت کی جانب جاری کئے گئے اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ 16 دنوں میں کیرالہ میں 5300 لوگوں کی موت کو بیک لاگ لسٹ میں رکھا گیا ہے ۔ کیرالہ میں ہفتہ وار اموات میں 53 فیصد کی کمی آئی ہے ، لیکن دستاویز کی کمی کی وجہ سے جن اموات کی رپورٹ نہیں جوڑی گئی تھی ، اس کو بیک لاگ کے طور پر جوڑا گیا ہے ۔ اس وجہ سے ریاست میں اموات کی تعداد بڑھی ہے ۔ گزشتہ 16 دنوں میں ریاست کی کل رپورٹ کی گئی کورونا اموات میں سے 16 فیصد کو بیک لاگ کے طور پر جوڑا گیا ہے ۔

      اسی مدت میں ہندوستان میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 7794 تھی ، جس میں سے صرف کیرالہ کی بیک لاگ اموات کی تعداد 5299 تھی ۔ بیک لاگ اموات کے علاوہ کیرالہ کی کورونا کی شراح اموات ۔۔۔ سے ۔۔۔ ہوگئی ہے ۔ محکمہ صحت کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ اگر ریاست میں انفیکشن کی رفتار ایسی ہی جاری رہتی ہے تو موت کی تعداد مزید بڑھ سکتی ہے ۔ کیرالہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 6546 نئے معاملات سامنے آئے اور وبا سے 50 مریضوں کی موت ہوگئی ۔ نئے معاملات کے ساتھ کل متاثرین کی تعداد بڑھ کر 5008381 ہوگئی اور مہلوکین کی تعداد 33515 تک پہنچ گئی ۔

      ادھر ملک میں کورونا وائرس کے کم ہوتے کیسز کے درمیان صحت یابی کی شرح بڑھ کر 98.24 فیصد ہو گئی ہے اور ایکٹیو کیسز کی شرح 0.42 فیصد پر آ گئی ہے ۔ وہیں ہفتہ کو ملک میں 28 لاکھ 40 ہزار 174 افراد کو کورونا سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے گئے اور اب تک ایک ارب 8 کروڑ 21 لاکھ 66 ہزار 365 افراد کو کورونا سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے جا چکے ہیں ۔

      اتوار کی صبح مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 10853 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور 12 ہزار 432 مریض شفایاب ہوئے ہیں اور شفایاب افراد کی مجموعی تعداد تین کروڑ 37 لاکھ 49 ہزار 900 ہوگئی ہے۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: