انتخابات سے پہلے بی جے پی نے تبدیل کئے پانچ ریاستوں کے صدور
نئی دہلی : بی جے پی نے اگلے سال اترپردیش سمیت کئی ریاستوں میں ہونے والے انتخابات کے لئے تیاری شروع کردی ہیں ۔
- Pradesh18
- Last Updated: Apr 08, 2016 04:12 PM IST

نئی دہلی : بی جے پی نے اگلے سال اترپردیش سمیت کئی ریاستوں میں ہونے والے انتخابات کے لئے تیاری شروع کردی ہیں ۔
نئی دہلی : بی جے پی نے اگلے سال اترپردیش سمیت کئی ریاستوں میں ہونے والے انتخابات کے لئے تیاری شروع کردی ہیں ۔ اس کے پیش نظر پارٹی کی اعلی قیادت نے پارٹی میں نئی توانائی پھونکنے کی کوشش میں نئے ریاستی صدور مقرر کئے ہیں ۔ بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ نے انتخابات کے پیش نظر کیشو پرساد موريا کو اترپردیش ، وجے سانپلا کو پنجاب، بی ایس یدی یورپا کو کرناٹک، ڈاکٹر کے لکشمن کو تلنگانہ اور تپير گاؤں کو اروناچل کے صدر کی ذمہ داری سونپی ہے۔
خیال رہے کہ یوپی میں پارٹی کے ریاستی صدر لكشمي كانت واجپئی کی میعاد گزشتہ نومبر میں ہی ختم ہو گئی تھی ، جس کے بعد سے ہی قیاس آرائی کا بازار گرم تھا کہ یوپی کی کمان کسے سونپی جائے گی۔ آخر میں پارٹی نے پھول پور سے ممبر پارلیمنٹ کیشو پرساد موریہ کو یوپی کی کمان سونپی ہے ۔ وہیں کرناٹک میں بی ایس یدی یورپا کی واپسی ہوئی ہے ، جنہوں نے سال 2012 میں بدعنوانی کے الزامات کی وجہ سے وزیر اعلی کے عہدہ سے استعفی دے دیا تھا۔