ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

بی جے پی کے ریاستی صدر کیشو موریہ کا الزام ، سماجوادی کے اقتدار میں غنڈے ہیں بے خوف

پرتاپ گڑھ : بھارتیہ جنتا پارٹی کے صوبائی صدر کیشو پرساد موریہ نے کہا کہ موجودہ سماجوادی پارٹی کی حکومت میں غنڈے بے خوف ہیں

  • UNI
  • Last Updated: Apr 13, 2016 10:06 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
بی جے پی کے ریاستی صدر کیشو موریہ کا الزام ، سماجوادی کے اقتدار میں غنڈے ہیں بے خوف
پرتاپ گڑھ : بھارتیہ جنتا پارٹی کے صوبائی صدر کیشو پرساد موریہ نے کہا کہ موجودہ سماجوادی پارٹی کی حکومت میں غنڈے بے خوف ہیں

پرتاپ گڑھ : بھارتیہ جنتا پارٹی کے صوبائی صدر کیشو پرساد موریہ نے کہا کہ موجودہ سماجوادی پارٹی کی حکومت میں غنڈے بے خوف ہیں اور انکو سرکاری سرپرستی حاصل ہے ، اتر پردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع کے کنڈا قصبے میں لکھنوُ جاتے وقت کارکنوں خطاب کرتے ہوے بدھ کو انہوں نے مذکورہ تاثرات کا اظہار کیا ۔

مسٹر موریہ نے کہا کہ بھاجپا کا ہدف آئندہ انتخاب کے بعد زیر اقتدار ہونا ہے اور موجودہ صوبائ حکومت پر تنقید کرتے ہوے کہا کہ اس اقتدار میں جرائم پیشہ افراد کو سرکاری سرپرستی حاصل ہے ، ہمارا ایک نعرہ کانگریس کا ملک سے صفایا اور اب اتر پردیش میں سماجوادی پارٹی اور بہوجن سماج پارٹی سے پوری طرح سفایا کرنا ہے ، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت سماج وادی پارٹی پریوار وادی ہے ،اور ریاست میں غنڈوں کی دہست ہے ،اور ہم اکثریت سے حکومت بنائیں گے ۔

First published: Apr 13, 2016 10:06 PM IST