ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

اجودھیا میں بابرکے نام کی ایک اینٹ بھی نہیں رکھی جائے گی: کیشوپرساد موریہ

کیشوپرساد موریہ نے کہا کہ جب سے مرکزمیں مودی اورریاست میں یوگی کی حکومت بنی ہے، تب سے بہت سے مسئلے ختم ہوگئے۔ ہم یہ نہیں کہتے کہ سارے مسائل حل ہوگئے ہیں، لیکن سابقہ حکومت کے مقابلے میں زیادہ ترقی ہوئی ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Feb 01, 2019 07:48 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
اجودھیا میں بابرکے نام کی ایک اینٹ بھی نہیں رکھی جائے گی: کیشوپرساد موریہ
اترپردیش کے نائب وزیراعلیٰ کیشو پرساد موریہ: فائل فوٹو

سلطان پور: اترپردیش کے نائب وزیراعلیٰ کیشوپرساد موریہ نےکہا کہ اجودھیا میں ہی بھگوان شری رام کے مندرکی تعمیرہوگی اوروہاں بابرکے نام کی ایک اینٹ بھی نہیں رکھی جائے گی۔ کیشوپرساد موریہ آج سلطان پورمیں واقع پنت اسٹیڈیم میں منعقد خواتین والی بال چیمپئن شپ کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ 


کیشوپرساد موریہ نے مزید کہا کہ اجودھیا میں ہی شری رام مندرکی تعمیرہوگی۔ یہ سبھی چاہتے ہیں کہ اجودھیا میں جلد ازجلد شری رام کا مندربنے۔ اس کی مخالفت کرنے والےاب کہہ رہے ہیں کہ نریندرمودی نے مندرکےلئے مرکزی حکومت کی جانب سے ہائی کورٹ میں حلف نامہ کیوں دے دیا۔ وہ تورام بھکت کے ساتھ  ساتھ قومی بھکت بھی ہیں، لیکن ہم آپ سب کویقین دلادیں کہ رام للا کی جنم بھومی پرہی رام مندرکی تعمیرہوگی، وہاں بابرکےنام پرایک بھی اینٹ نہیں رکھی جائےگی۔

انہوں نے کہا کہ مخالفت کرنے والےایک طرف کہتے ہیں کہ بی جے پی مندرنہیں بنا رہی ہے اوردوسری طرف سپریم کورٹ سے اپیل کرتے ہیں کہ اس معاملے کی سماعت 2019 کے انتخابات کے بعد ہونی چاہئے۔ یہ ان کے لئے انتخابی موضوع ہوگا، لیکن یہ ہماری آستھا سے وابستہ ہے۔ ہم ملک کے مفاد میں جوہوگا وہ کریں گے۔ 

کیشوپرساد موریہ نے کہا کہ جب سے مرکزمیں مودی اورریاست میں یوگی کی حکومت بنی ہے، تب سے بہت سے مسئلے ختم ہوگئے۔ ہم یہ نہیں کہتے کہ سارے مسائل حل ہوگئے ہیں، لیکن سابقہ حکومت کے مقابلے میں زیادہ ترقی ہوئی ہے۔ انہوں نے بی ایس پی اورایس پی کےگٹھ بندھن پرکہا کہ یہ اتحادعوام کے مفاد میں نہیں بلکہ اپنے مفاد کے لئے کیا گیا ہے۔ 

First published: Feb 01, 2019 07:48 PM IST