ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

بغیر بتائے اکاؤنٹ سے پیسے نکال رہے یہ ایپ، فون سے ابھی کریں ڈیلیٹ

دراصل، سکیار۔ ڈی ٹیم کی طرف سے کی گئی نئی تحقیق میں ’ اے آئی۔ ٹائپ‘ نام کا ایک ایسا ایپ پایا گیا ہے جو صارفین کی اجازت کے بغیر پریمیم ڈیجیٹل سروسیز خرید سکتا ہے۔

  • Share this:
بغیر بتائے اکاؤنٹ سے پیسے نکال رہے یہ ایپ، فون سے ابھی کریں ڈیلیٹ
کیا آپ کے فون میں بھی تو نہیں ہیں یہ 7 ایپ، فوراً ہٹادیں نہیں تو۔۔۔۔۔۔

اینڈرائڈ صارفین کے لئے ایک خطرناک ایپ کو لے کر انتباہ ہے۔ پلے اسٹور پر ایک ایسے ایپ کو اسپاٹ کیا گیا ہے جو صارفین کے اکاؤنٹ کو خالی کر سکتا ہے۔ دراصل، سکیار۔ ڈی ٹیم کی طرف سے کی گئی نئی تحقیق میں ’ اے آئی۔ ٹائپ‘ نام کا ایک ایسا ایپ پایا گیا ہے جو صارفین کی اجازت کے بغیر پریمیم ڈیجیٹل سروسیز خرید سکتا ہے۔ اس کی وجہ سے صارفین کو پتہ بھی نہیں چلتا کہ اس نے کوئی پریمیم کنٹینٹ سروس خریدی ہے اور اس کے پیسے کٹ جاتے ہیں۔


میشیبل انڈیا پر شائع ایک خبر کے مطابق، ٹیم نے کہا کہ یہ ایپ بیک گراؤنڈ میں کام کرتا تھا۔ اس میں صارف کو بغیر پتہ چلے فیک ایڈ ویوز لیا جاتا تھا، ساتھ ہی ایپ ڈیجیٹل خریداری بھی کر سکتا تھا جس کے مدنظر صارف کے اکاؤنٹ سے ادائیگی کی جا رہی تھی۔


اے آئی۔ ٹائپ ایک تھرڈ پارٹی کی بورڈ اینڈرائڈ ایپ ہے جسے چار کروڑ بار ڈاؤن لوڈ کیا گیا ہے۔ اس ایپ کو اسرائیل کی کمپنی اے آئی۔ ٹائپ ایل ٹی ڈی نے بنایا ہے۔ جس کا ڈسکرپشن’ فری ایموجی کی بورڈ‘ کی طرح دیا گیا ہے۔


سکیار۔ ڈی ٹیم نے بتایا کہ دھوکہ دھڑی کر کے اس ایپ نے اب تک تقریبا 18 ملین ڈالر ( تقریبا 127 کروڑ روپئے) کا نقصان پہنچانے کی کوشش کی تھی جسے سیکورٹی فرم سکیار۔ ڈی نے بچا لیا۔

 
First published: Nov 06, 2019 11:12 AM IST