نئی دہلی : آئی بی این کی خاص پیشکش خبر چوپال میںمیں 'دہشت گردی اور ہندوستانی مسلمان کے معاملے پر مباحثہ میں اس بات کو سرے سے مسترد کر دیا گیا کہ اسلام کا وہابی نظریہ دہشت گردی کو فروغ دیتا ہے۔ مباحثہ میں شامل جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سینئر اسسٹنٹ پروفیسر (اسلامی اسٹڈیز ڈپارٹمنٹ) جنید حارث نے کہا کہ ہندوستان میں وہابی نظریہ کو سمجھنا ہے ، تو مولانا ابوالکلام آزاد کو سمجھیں۔
حارث نے کہا کہ وہابی نظریہ پر الزام عائد کیا جاتا ہے کہ کہیں نہ کہیں یہ نظریہ دہشت گردی سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مولانا ابوالکلام آزاد وہابی تھے۔ ہندوستان میں اسی فکر کے لوگوں کے کثرت ہے ۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آپ ان کو کاٹ کر انہیں دہشت گردی سے ملاتے ہیں یا اپنی پوری آواز زور شور سے اٹھا کر کہتے ہیں کہ بھائی جان ہمارا کیا تعلق ہے۔
جنید حارث نے کہا کہ وہابی کو پرکھنا ہے ، تو وہ پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ مولانا آزاد ہمارے باپ دادا ہیں۔ حیرانی کی بات ہے کہ اس کے باوجود الزام آتا ہے۔ سوال یہ ہے کہ کیا لوگ نہیں جانتے کہ وہ کس مکتبہ فکر کے ہیں۔ سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ کون ان مسائل کو سامنے لائے اور کون ان مسائل کو آگے بڑھائے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔