உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    خدیجۃ الکبری گرلز پبلک اسکول، جوگابائی میں موسم سرما میلہ کا انعقاد

    نئی دہلی ۔ گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی خدیجۃ الکبری گرلز پبلک اسکول، جوگابائی، نئی دہلی میں بڑے اہتمام کے ساتھ سرمائی میلہ کا انعقاد عمل میں آیا۔

    • Pradesh18
    • Last Updated :
    • Share this:

      نئی دہلی ۔ گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی خدیجۃ الکبری گرلز پبلک اسکول، جوگابائی، نئی دہلی میں بڑے اہتمام کے ساتھ سرمائی میلہ کا انعقاد عمل میں آیا۔ میلہ کی سجاوٹ موسم سرما کی مناسبت سے کی گئی،جس کی تیاری میں اسکول کی معلمات اور طالبات نے کافی دلچسپی ولگن اور محنت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ اس میں بطورمہمان خصوصی بانی ابوالکلام آزاد اسلامک اویکننگ سنٹر،نئی دہلی جناب مولانا عبدالحمید رحمانی رحمہ اللہ کی اہلیہ محترمہ اور خدیجۃ الکبری گرلز پبلک اسکول کے منیجر جناب شہاب الدین انصاری صاحب کی اہلیہ محترمہ نے شرکت فرمائی۔

      اس میلہ میں مختلف اقسام کے اسٹال اور دکانیں لگائی گئیں جن میں کھانے پینے سے لے کر طرح طرح کے کھیل کود، مصنوعی زیورات، کاسمیٹک کے سامان سجائے گئے۔ ان تمام چیزوں اوران سے متعلق نظم وضبط کو دیکھ کرطالبات کی ماؤں اور دوسری شریک خواتین نے اسکول کی پرنسپل محترمہ شبانہ خان صاحبہ اور دیگرمعلمات کوداد تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی اور طالبات کے اس فنی مظاہرہ کو سراہتے ہوئے ان کی بھی حوصلہ افزائی کی اور اس سلسلہ میں اپنے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ میلے میں مختلف اقسام کے کھیلوں کے اسٹال موجود تھے جن سے طالبات اور دیگر شریک بچوں نے خوب لطف اٹھایا ۔ یہ میلہ اپنے متعینہ وقت شام تین بجے بحسن وخوبی اختتام پذیر ہوا۔

      First published: