نئی دہلی : سرجیکل اسٹرائیک پر اٹھ رہے سوالات اور کانگریس نائب صدر راہل گاندھی کے وزیر اعظم مودی پر حملے کے درمیان وزیر داخلہ کرن رجیجو نے پلٹ وار کیا ہے ۔ رجیجو نے ٹویٹ کر کے کہا ہے کہ ہماری ہزاروں سال کی غلامی اور شکست کے لئے ہمارے جے چند ہی ذمہ دار ہیں ، ہم اس لئے نہیں ہارے اور لوٹے گئے کہ ہم کمزور تھے ۔
رجیجو کا یہ ٹویٹ کانگریس نائب صدر راہل گاندھی کے وزیر اعظم نریندر مودی پر کئے گئے اس حملے کے بعد سامنے آیا ہے ، جس میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جوانوں کے خون کے پیچھے چھپ رہے ہیں اور ان کے خون کی دلالی کر رہے ہیں ۔
راہل نے یہ بیان جمعرات کو جنتر منتر پر اپنی کسان یاترا کے اختتام کے موقع پر دیا ۔ جوانوں کی خون سے دلالی کرنے کے راہل کے الزام کے بعد سیاست گرما گئی ہے ۔ بی جے پی لیڈروں نے جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ دلالی سے راہل کا پرانا رشتہ ہے ۔
بی جے پی کے قومی سکریٹری سری کانت شرما نے کہا کہ راہل گاندھی کا بیان شرمناک ہے ۔ یہ ان کے ذہنی دیوالیہ پن کو ظاہر کرتا ہے ۔ جوان دہشت گردی کی نذر ہورہے ہیں ۔ ملک فوج اور وزیر اعظم کو سلام کر رہا ہے ۔ وہ فرسٹریشن میں ایسی بات کر رہے ہیں ۔ راہل اور کانگریس پارٹی کا دلالی سے گہرا تعلق رہا ہے ۔ 2 جی، دولت مشترکہ ، کولگیٹ گھوٹالہ اس کی مثال ہیں ۔ عوام میں غم و غصہ ہے اور عوام اس کا بدلہ لیں گے ۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔